غازی پور: ریاست اترپردیش کے ضلع غازی پور کے صدر کوتوالی علاقے کے کرتھا گاؤں میں پیر کو دن دہاڑے نامعلوم بدمعاشوں نے بی ایس ایف کے جوان کی بیوی کا گھر میں گھس کر دھار دار ہتھیار سے اس کے سر پر حملہ کر کے اس کا قتل کر دیا۔ BSF jawan's wife murdered in Ghazipur
پولیس نے بتایا کہ صدر کوتوالی علاقے کے کرتھا گاؤں باشندہ کرن پرجا پتی پیر کی صبح اپنے بیٹے شبھم(14) اورشنی(06) کو کالج چھوڑ کر گھر واپس لوٹی تھی۔ اسی وقت نامعلوم بدمعاشوں نے گھر میں گھس کر کرن کا قتل کردیا۔
متوفی کرن کے شوہر پون پرجا پتی کولکاتہ میں بی ایس ایف میں تعینات ہیں۔ واقعہ کی جانکاری ملتے ہی موقع پر لوگوں کی بھیڑجمع ہوگئی۔ لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ اطلاع ملنے پر ایس پی روہن پی بوترے موقع پر پہنچ گئے۔ واقعہ کے ضمن میں جانکاری لینے کے ساتھ ہی ملزمین کی جلد از جلد گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
یہ بھی پڑھیں: Husband Killed His Wife شوہر نے بیوی کا گلا کاٹ کر ہلاک کردیا
اس ضمن میں ایس پی روہن پی بوترے نے بتایا کہ لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے۔ جلد ہی اس کا انکشاف کردیا جائےگا۔
یو این آئی