ETV Bharat / state

BSc Nursing Education in UP: یوپی نرسنگ کے میدان میں ایک نئی کامیابی کے طرف

یوپی نرسنگ کے میدان میں ایک نئی کامیابی کی طرف بڑھ رہا ہے، نومبر سے پہلے مزید 11 سرکاری میڈیکل کالجوں میں BSC نرسنگ کی تعلیم شروع کرنے کی تیاری زوروں پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی اگلے سیشن سے دیگر سرکاری میڈیکل کالجوں میں بھی نرسنگ کی تعلیم دی جائے گی۔BSc Nursing Education in UP

یوپی نرسنگ کے میدان میں ایک نئی کامیابی کے طرف

author img

By

Published : Oct 12, 2022, 5:11 PM IST

یوپی نرسنگ کے میدان میں ایک نئی کامیابی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یوگی حکومت نے نرسنگ سیکٹر میں بڑی تبدیلی کی ہے۔ تعلیمی معیار سے لے کر تعلیمی اداروں میں بھی خوب اضافہ کیا جا رہا ہے۔BSc Nursing Education in UP

اسی کے پیش نظر نومبر سے پہلے مزید 11 سرکاری میڈیکل کالجوں میں BSC نرسنگ کی تعلیم شروع کرنے کی تیاری زوروں پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی اگلے سیشن سے دیگر سرکاری میڈیکل کالجوں میں بھی نرسنگ کی تعلیم دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے اپنے پچھلے دور اقتدار میں میڈیکل کالجوں کی تعداد مین توسیع کے بعد اب نرسنگ اور پیرا میڈیکل عملے کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کام شروع کردیا ہے۔ اس سے صحت کی خدمات میں بہتری آئے گی اور نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا۔

پہلے مرحلے میں ریاست کے 11 اضلاع جالون، امبیڈکر نگر، سہارنپور، بدایوں، باندہ، اعظم گڑھ، ایودھیا، بستی، بہرائچ، فیروز آباد اور شاہجہاں پور میں واقع میڈیکل کالجوں میں نومبر سے BSC نرسنگ کی تعلیم شروع کی جائے گی۔ اس کے لیے میڈیکل کالجز میں پی پی پی موڈ پر عمارت تعمیر کی جائے گی۔ عمارت بننے تک نرسنگ کی تعلیم سرکاری میڈیکل کالجوں کی عمارتوں میں ہی دی جائے گی۔ اٹل بہاری یونیورسٹی لکھنؤ اور ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے طلبہ کے داخلے کے لیے کونسلنگ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:

میڈیکل ایجوکیشن کے پرنسپل سکریٹری آلوک کمار نے کہا کہ میڈیکل کالجوں میں پروفیسرز سمیت دیگر عہدوں کے لیے بھرتی کا عمل مکمل ہونے والا ہے۔ اس کے علاوہ نیشنل ہیلتھ مشن کے ذریعے 24 میڈیکل کالجوں میں اسکل لیب قائم کرنے کے لیے 18.96 کروڑ روپے کی رقم سے ضروری آلات، کتابیں، کمپیوٹر وغیرہ خریدے جا رہے ہیں۔

یوگی حکومت نے ریاستی جی این ایم اسکولوں کو مضبوط کرنے، ان کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے، فیکلٹی کی تقرری اور اچھی معیاری نرسنگ تعلیم فراہم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔ اس وقت ریاست میں نو GNM اسکولز کام کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ 35 اے این ایم ٹریننگ سنٹر جو 30 سال سے بند تھے حال ہی میں فعال کر دیے گئے ہیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ ہر ضلع اسپتال، خواتین کے اسپتال میں جی این ایم نرسنگ اسکول قائم کئے جائیں، تاکہ ریاست کے طبی نظام کو بہتر بنایا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.