پولیس کی اطلاع کے مطابق شری ناتھ پور میں گاؤں کے باہر صبح سنیل کمار شرما عمر 27 برس کی لاش ملی ہے، جس کا قتل دھار دار ہتھیار سے گلا ریت کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ متوفی سنیل کمار شرما، جونپور کے سجان گنج علاقے کے نیوارہا گاؤں کا رہنے والا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ متوفی ہولی منانے کے لیے شری ناتھ میں اپنے ماما رادھے موہن شرما کے گھر پر آیا ہواتھا، ہولی منانے کے بعد بدھ کی شام اپنے گھر واپس جانے کے لیے نکلا تھا۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے، تاہم پولیس ایف آئی آر درج کرکے معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔