میرٹھ میں اس دوہرے قتل کی واردات کے بعد علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔ اطلاعات کے مطابق برہم پوری تھانا علاقے کی خوشحالی کالونی میں عابد ایک خاندان اپنے چار بچوں کے ساتھ مقیم تھا۔ جو پولٹری سپلائی کا کام کرتا تھا۔ عابد کے گھر میں ہی اس کی بیوی کا منہ بولا بھائی سمیر بھی رہا کرتا تھا۔
گزشتہ رات کسی بات سے ناراض سمیر نے اپنے بہنوئی عابد کا گلا ریت کر قتل کردیا اور بعد میں اپنی منہ بولی بہن کو بھی چاکو سے قتل کرکے فرار ہوگیا۔ جس وقت سمیر عابد اور اس کی بیوی زاہدہ کا قتل کررہا اس وقت ان کے دونوں بچوں نے سمیر کو روکنے کی کوشش بھی کی لیکن سمیر نے ان دونوں معصوموں کے سامنے ہی ان کے والدین کا قتل کردیا۔ موقع پر پولیس نے پہنچ کر دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردیا اور سمیر کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بناکر تفتیش شروع کردی، تاکہ قتل کی وجوہات کا پتہ لگایا جاسکے۔
- مزید پڑھیں: مُندرا ہیروئن کیس: 21 ہزار کروڑ روپے مالیت کا سامان برآمد
- بڈگام: دو غیر مقامی باشندوں کے تنازع میں ایک کی موت
میرٹھ میں عابد اور اس کی بیوی کی قتل کی واردات سے علاقے میں دہشت ہے اور سبھی کی زبان پر یہی بات ہے کہ آخر کیوں سمیر نے ان کا قتل کیا، لیکن اب اس کا جواب تو سمیر کی گرفتاری کے بعد ہی سامنے آئے گا۔