ETV Bharat / state

متھرا: دلہن نے سات پھیرے لگانے سے انکار کردیا

ضلع متھرا میں دلہن کے شادی سے انکار کرنے کے بعد شادی کی تقریب میں تنازعہ پیدا ہوگیا۔

متھرا: دلہن نے سات فیرے لگانے سے انکار کیا

author img

By

Published : Jul 3, 2021, 1:12 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع متھرا کے مانٹ قصبے کی رہنے والی ایک لڑکی نے سات پھیرے کی رسم سے قبل ہی شادی سے انکار کردیا۔ جس کے بعد دلہے کی شادی مانٹ قصبے کی رہنے والی ایک دوسری لڑکی سے ہوئی۔

بتایا گیا کہ 'شادی سے قبل دلہا اور دلہن کے گھر والے بہت خوش تھے، لیکن سات پھیرے لینے سے پہلے ہی دلہن نے کسی وجہ سے دولہے سے شادی سے انکار کردیا۔

متھرا: دلہن نے سات فیرے لگانے سے انکار کیا

ضلع کے ہائی وے تھانہ علاقے کے تحت منڈی چوراہا کے رہائشی مادھو کے بیٹے رمیش کی شادی مانٹ قصبے کے رہائشی راج ویر کی بیٹی کے ساتھ طے ہوئی تھی۔ جمعہ کی رات بارات بھی پہنچ گئی دعوت بھی ہوگئی لیکن جب سات پھیرے لینے کا وقت آیا تو لڑکی نے شادی کرنے سے انکار کردیا۔

شادی سے انکار کرنے پر لڑکی کے گھر والوں نے اسے بہت سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ راضی نہیں ہوئی۔ اور نہ ہی اس نے شادی سے انکار کی کوئی وجہ بتائی۔ شادی سے انکار کے بعد تنازعہ کھڑا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیمور: شادی کے بعد دولہا فرار، دلہن نے کی فریاد

اس کے بعد پنچایت منعقد ہوئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ دولہا مادھو کی شادی مانٹ قصبے کی رہائشی شیوانی سے کرادی جائے۔ جس کے بعد مادھو کی شادی شیوانی سے ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.