ضلع پرتاپ گڑھ کے کنڈا علاقے کی رہنے والی آرتی موریا کی شادی قریب کے ہی گاؤں میں رہنے والے اودھیش کے ساتھ 8 دسمبر کو طئے ہوئی تھی۔جیسے جیسے شادی کی تاریخ قریب آرہی تھی گھر کے تمام افراد کافی خوش تھے۔دیکھتے دیکھتے یہ دن بھی آگیا اور آرتی کی بارات کا استقبال کرنے کی تیاری شروع ہوگئی۔لیکن اسی دن آرتی کے ساتھ ایک درد ناک حادثہ پیش آیا۔
بارات والے دن دوپہر کے قریب 1 بجے ایک بچے کوبچانے کی کوشش میں آرتی کا پیر پھسل گیا اور وہ چھت سے نیچے گر گئی۔اس حادثے میں آرتی کی ریڑھ کی ہڈی پوری طرح سے ٹوٹ گئی۔
زخم اتنی شدید تھی کہ پڑوس کے اسپتال نے آرتی کا علاج کرنے سے ہاتھ کھڑے کردیئے۔پریشان زدہ آرتی کے گھر والوں نے آرتی کو پریاگراج کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا۔
ڈاکٹروں نے وہاں بتایا کہ آرتی فی الحال معذور ہوچکی ہے اور ہو کئی مہینوں تک بستر سے اٹھ نہیں سکتی ہے۔اتنا سنتے ہی آرتی کے والدین کو لگا کہ اب لڑکے والے اس شادی سے انکار کردیں گے، کیونکہ علاج ہونے کے بعد بھی آرتی کے مکمل طور پر صحتیاب ہونے کی کوئی امید نہیں تھی۔
جب آرتی کے گھروالوں نے دولہا اودھیش اور اس کے گھروالوں کو اس بات کی جانکاری دی اور کہا کہ وہ یہ رشتہ نہیں توڑنا چاہتے ہیں ، اسلئے آرتی کی جگہ اس کی چھوٹی بہن سے اودھیش کی شادی کروا دیں۔لیکن اودھیش کا جواب سن کر لڑکی والے حیران رہ گئے۔
دولہا اودھیش نے کہا کہ آرتی جس حالت میں ہے، وہ اسی حالت میں اسے اپنانے کو تیار ہے۔وہ آرتی کو نہ صرف اپنی بیوی بنائے گا بلکہ طئے شدہ وقت پر ہی اس کے ساتھ شادی بھی کرے گا۔
اس کے بعد اودھیش نے آکسیجن سپورٹ سسٹم کے سہارے علاج کرا رہی آرتی سے شادی کا فیصلہ کیا۔
ڈاکٹر سےخصوصی درخواست کرنے کے بعد ، آرتی کو دو گھنٹے کے لئے گھر لایا گیا۔ شادی کی تمام رسومات اس کو اسٹریچر پر لیٹا کر ادا کی گئیں۔ آکسیجن اور ڈرپ کی وجہ سے اودھیش نے سندور سے اس کی مانگ بھری گئی۔پورے رسم و رواج کے بعد آرتی کو اپنے گھر سے الوداع کیا گیا، لیکن اسے سسرال کی جگہ اسپتال لے جایا گیا۔شادی کے اگلے دن آرتی کے آپریشن فارم پر اودھیش نے خود شوہر کی جگہ پر دستخط کی۔
شادی کو ایک ہفتے کا وقت گزر چکا ہے اور اودھیش اسپتال میں اپنی بیوی کےٹھیک ہونے کی دعا کر رہے ہی۔وہ ہر پل اپنی بیوی کی دیکھ بھال کر ایک اچھے جیون ساتھی کے فرض کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ابھی کم از کم دو ہفتے تک آرتی کو اسپتال میں ہی رہنا ہوگا۔
اس کے بعد وہ اگلے متعدد مہینوں تک بستر پر ہی رہیں گی۔اسے دوبارہ عام زندگی بسر کرنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔لیکن آرتی خوش ہے کہ اودھیش نے اسکی زندگی کے سب سے مشکل وقت میں اسکا ہاتھ تھامے رکھا۔