ETV Bharat / state

انڈین روٹی بینک ضرورت مندوں کو روٹی مہیا کرائے گی

خدمت خلق کے لیے کام کرنا والی این جی او انڈین روٹی بینک نے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران مفلسوں اور ضرورت مندوں کو روٹی فراہم کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

author img

By

Published : Mar 26, 2020, 8:03 AM IST

ضرورت مندوں کو روٹی مہیا کرائے گی :انڈین روٹی بینک

اطلاعات کے مطابق انڈین روٹی بینک کے بانی وکرم پانڈے نے اس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تقریبا ہر ریاست میں لاک ڈاؤن کے دوران مفلسوں اور ضرورت مندوں کو انڈین روٹی بینک روٹی فراہم کرنے کی کوشش کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں اترپردیش، دلی، بہار، مدھیہ پردیش، گجرات، جھارکھنڈ، کرناٹک، چھتیس گڑھ جیسی ریاستوں میں انڈین روٹی بینک کی جانب سے ایک ہیلپ لائن نمبر جاری کیا گیا ہے، جس کے ذریعے ضرورت مندوں تک کھانے پینے کی چیزیں مہیا کرائی جائے گی، ضرورت مند افراد اس نمبر پر کال کر سکتے ہیں ۔

ضرورت مندوں کو روٹی مہیا کرائے گی انڈین روٹی بینک

این جی او کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے بعد سے اس وقت بے حد احتیاط کی ضرورت ہے، اور اس وقت ملک کو عوام کی مدد کی بھی ضرورت ہے، کیونکہ روز کمانے والا اور روز خرچ کرنے والا شخص ان دنوں کھانے کا محتاج ہوگیا ہے، لہذا ایسے میں زیادہ سے زیادہ امداد کریں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.