ETV Bharat / state

مرادآباد: پیتل کاریگروں کے اعزازمیں استقبالیہ جلسے کا انعقاد - ریاست اترپردیش

Moradabad Brass Workers Felicitated: مرادآباد میں سہارا امان کمیٹی نے ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کر کے پیتل کے کاریگروں کی عزت افزائی کی۔

مرادآباد میں پیتل کے کاریگروں کے اعزازمیں استقبالیہ جلسے کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 11, 2024, 11:55 AM IST

مرادآباد: پیتل کاریگروں کے اعزازمیں استقبالیہ جلسے کا انعقاد

مرادآباد: ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے محلہ پیرزادہ میں واقع ایک شادی ہال میں سہارا امان کمیٹی کی جانب سے پیتل کے کاریگروں کے اعزاز میں جلسہ استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر کمیٹی کے عہدیداروں نے پیتل کے کاریگروں کو ایوارڈ سے نوازا۔ استقبالیہ جلسے کے دوران سیاسی و سماجی تنظیموں کے کارکنان اور عہدیداران نے شرکت کی۔ تمام لوگوں نے ملک میں امن و امان کے لیے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔ مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام وقتاً فوقتاً منعقد ہوتے رہتے ہیں تاکہ لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو اور آپس میں محبت برقرار رہے۔

سہارا امن کمیٹی رجسٹرڈ کے بانی و قومی صدر صوفی وسیم احمد قادری نے اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرادآباد کو پوری دنیا میں پیتل کے شہر کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہاں کے پیتل کے کاریگر پوری دنیا میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہیں، ان کی عزت کی جاتی ہے۔ گزشتہ سال مرادآباد کے رہنے والے کاریگر پدم شری دلشاد حسین کو صدر کے ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ ہمارے شہر کے لیے فخر کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات کو لے کر سماج وادی پارٹی نے اراکین اسمبلی کے ساتھ اہم میٹنگ کی

سہارا امن کمیٹی کا مقصد وقتاً فوقتاً باہمی بھائی چارے اور محبت کے اجلاسوں کا انعقاد کرکے ملک میں امن اور ہم آہنگی کا پیغام دینا ہے۔ پروگرام کی صدارت راجندر ٹنڈن نے کی۔ اس موقعے پر سیاسی و سماجی تنظیموں سے وابستہ کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ اس میں سب نے ملک میں امن کی خواہش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.