ETV Bharat / state

ماہ رمضان میں برہمن خاندان کا مثالی کارنامہ - اترپردیش نیوز

ایک طرف جہاں مذہب کو لے کر شرپسند عناصر نفرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہیں بنارس کے تلسی گھاٹ پر رہنے والے ڈاکٹر وجیے ناتھ مشرا گنگا جمنی تہذیب اور قومی ایکتا کا گذشتہ 16 برسوں سے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں۔

برہمن خاندان 16 برس سے روزہ دار کے افطار کا اہتمام کرتا ہے

author img

By

Published : May 10, 2020, 12:58 PM IST

معروف نیورولوجسٹ ڈاکٹر وجیے ناتھ مشرا نہ صرف گزشتہ 16 برس سے امتیاز علی کے افطار کا اہتمام کر رہے ہیں، بلکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا احترام بھی کرتے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ افطار سے قبل پورے عقیدت و احترام کے ساتھ گھر کے لوگ افطاری تیار کرتے ہیں۔

اس کے بعد امتیازعلی کو روزانہ نیا۔ نیا پکوان پیش کیا جاتا ہے اور یہ سلسلہ گزشتہ 16 برس سے جاری ہے۔

انہوں نے رمضان المبارک میں مسلم بھائی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرمی کے ایام میں روزہ رہنا بہت بڑی قربانی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کا روزہ ایسا روزہ ہے، جس میں بلاتفریق ملت و مذہب سبھی کو کسی نہ کسی صورت میں شریک ہونا چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ امتیازعلی کے لیے گزشتہ 16 برس سے افطاری کا اہتمام کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.