ETV Bharat / state

Special Cycle For Handicaps معذوروں کے لیے خصوصی سائیکل ڈیزائن کو پیٹنٹ دیا گیا - علیگڑھ مسلم یونیورسٹی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں بوائز پولی ٹیکنک کے ایسوسی ایٹ پروفیسر شمشاد علی نے معذور افراد کے لیے ایک خصوصی سائیکل ایجاد کی ہے، جس کے لئے حکومت ہند کے پیٹنٹ دفتر نے انہیں پیٹنٹ (نمبر 441899) عطا کیا ہے۔

معذوروں کے لیے خصوصی سائیکل ڈیزائن کو پیٹنٹ دیا گیا

author img

By

Published : Aug 4, 2023, 7:03 PM IST

معذوروں کے لیے خصوصی سائیکل ڈیزائن کو پیٹنٹ دیا گیا

علی گڑھ :پیر سے معذوروں کے لئے بازاروں میں مختلف قسم کے اسکوٹر، ٹری سائکل اور رکشے کہ ساتھ اب جلد ہی ایک خصوصی سائیکل بھی دستیاب ہوگی کیونکہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے پیر سے معذور اسوسی ایٹ پروفیسر انجینئر شمشاد علی نے ایک خصوصی سائیکل کا ڈیزائن کیا ہے جس کو حکومت ہند کی جانب سے پیٹنٹ سرٹیفکیٹ بھی مل چکا ہے۔

انجینئر شمشاد علی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں بتایا ”اس ایجاد میں سائیکل کے ساتھ ایک اٹیچمنٹ دیا گیا ہے جس میں سائیکل کو پیچھے ہٹانے والے پہیے ہیں تاکہ جب سائیکل رکی ہو یا آہستہ چل رہی ہو تو وہ عمودی حالت میں مستحکم رہے اور سوار کسی دوسرے شخص کی مدد کے بغیر سائیکل پربیٹھ پائے.

انہوں نے کہا کہ اس سے معذور یا عمر رسیدہ لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی اور ان کے اعتماد میں اضافہ ہو گا کیونکہ وہ بغیر سپورٹ وہیل کے سائیکل کے دو پہیوں پر توازن برقرار رکھ سکیں گے۔اپنی ایجاد کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے شمشاد علی نے وضاحت کی کہ سپورٹ پہیوں کو بہت تھوڑی سی کوشش سے کمپاؤنڈ لیور ہینڈل کی مدد سے زمین سے اوپر اٹھایا جا سکتا ہے اور جب سائیکل اپنی معمول کی رفتار حاصل کر لے تو رگڑ کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے انھیں لاک کیا جاسکتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جب بریک لگاکر سائیکل کو روکا جائے گا یا اس کی رفتار کم کی جائے گی تو سپورٹنگ پہیے خود بخود پیچھے ہٹ جائیں گے تاکہ سائیکل کو عمودی پوزیشن میں رکھا جا سکے اور سوار کے گرنے اور زخمی ہونے کا خطرہ نہ رہے۔انجینئر کا کہنا ہے اس خصوصی سائیکل کی مینوفیکچررنگ کے لئےسائیکل مینوفیکچرر کو رابطہ قائم کرنا ہوگا اس کے بعد ہی یہ سائیکل بازار میں دستیاب ہوپائے گی کیونکہ ہمنے سائیکل کے ڈیزائن کے مطابق ایک سائیکل کا موڈل تیار کیا ہے جو تقریبا مکمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Breast feeding Awareness دودھ پلانے سے متعلق بیداری پروگرام

انجینئر شمشاد علی خود بھی پیر سے معذور ہیں۔ پروفیسر ارشد عمر، پرنسپل، یونیورسٹی پولی ٹیکنک نے شمشاد علی کو ان کے اختراعی ڈیزائن کے لیے آٹھواں پیٹنٹ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.