ETV Bharat / state

Sambhal Cold Storage Incident کولڈ اسٹور کے دونوں مالک گرفتار، حادثے میں چودہ مزدوروں کی موت

سنبھل میں کولڈ اسٹوریج واقعہ میں اسٹور مالکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے تھے۔ گرفتار کولڈ اسٹور مالکان کی شناخت روہت اگروال اور انکور اگروال کے طور پر ہوئی ہے۔ rohit agarwal and ankur agarwal arrested

Sambhal Cold Storage Incident
کولڈ اسٹور کے دونوں مالک گرفتار
author img

By

Published : Mar 18, 2023, 1:51 PM IST

سنبھل: سنبھل کولڈ اسٹوریج واقعہ کے ذمہ دار کولڈ اسٹور مالکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان حادثے کے بعد فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے دونوں ملزمین کو ہلدوانی سے گرفتار کیا ہے۔ واضح رہے کہ 16 مارچ 2023 کو سنبھل کے چندوسی کوتوالی علاقے میں اسلام نگر روڈ پر واقع اے آر کولڈ اسٹور میں چیمبر گر گیا تھا۔ اس میں کام کرنے والے 25 مزدور دب گئے۔ جس کے بعد پولیس انتظامیہ نے ریسکیو شروع کر دیا۔ 30 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے ریسکیو میں 14 مزدور ہلاک جب کہ 11 مزدوروں کو بچا لیا گیا۔ واقعے کے بعد کولڈ اسٹور کے مالکان روہت اگروال اور انکور اگروال موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ ان کے خلاف چندوسی پولیس اسٹیشن میں دفعہ 304 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس واقعہ پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹویٹ کرکے مرنے والوں کے تئیں غم کا اظہار کیا تھا۔ وہیں سنبھل ضلع کے وزیر انچارج دھرم پال سنگھ نے قصورواروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ پولیس نے دونوں مفرور کولڈ اسٹور مالک بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔ ضلع مجسٹریٹ منیش بنسل نے بتایا کہ کولڈ اسٹور کے مالکان روہت اگروال اور انکور اگروال کو ہلدوانی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ 14 افراد کی ہلاکت کے بعد علاقے میں خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ وہیں اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو دو لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Sambhal Cold Storage Collapse سنبھل کولڈ اسٹوریج حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.