ETV Bharat / state

Aligarh Muslim University: اے ایم یو میں 50 فیصد ڈسکاؤنٹ پر کتابیں دستیاب

پبلیکیشنز ڈویژن Publications Division اور سر سید اکیڈمی Sir Syed Academy نے اے ایم یو کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر مختلف اہم عنوان پر کتابیں شائع کی ہیں۔ پبلیکیشن ڈویژن اور سرسید اکیڈمی کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد علی نقوی کے مطابق طلبہ اور دیگر قارئین کے لیے قیمتوں میں بھاری تخفیف کی گئی۔ یونیورسٹی کے طلبہ اب پبلکیشن ڈویژن اور سرسید اکیڈمی کی تمام کتابیں پچاس فیصد کی رعایت کے ساتھ خرید سکتے ہیں جبکہ دیگر افراد کو سال 2005 تک شائع ہونے والی کتابوں پر پچاس فیصد کی رعایت دی جائے گی۔

اے ایم یو میں 50 فیصد ڈسکاؤنٹ پر کتابیں دستیاب

author img

By

Published : Feb 18, 2022, 4:29 PM IST

علیگڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی AMU کے طلبہ اور کتابوں کے شوقین دیگر افراد کے لیے خوشی کی خبر ہے۔ یونیورسٹی کے پبلیکیشن ڈویژن نے اپنی تازہ ڈسکاؤنٹ پالیسی کے تحت کتابوں کی قیمتوں میں 50 فیصد تک کی رعایت کا اعلان کیا ہے۔Books up for Grab at 50 Percent Discount in AMU

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر سرسید اکیڈمی نے سر سید احمد خان کے مشن اور علی گڑھ تحریک سے وابستہ ممتاز شخصیت پر 11 مونوگراف شائع کیے تھے جن میں راجہ جے کشن داس (انگریزی)، نواب سلطان جہاں بیگم (انگریزی)، سر ضیاالدین احمد (انگریزی)، صاحبزادہ آفتاب احمد خان (انگریزی)، کرنل بشیر حسین زیدی (انگریزی)، سر راس مسعود (اردو)، جسٹس سر شاہ محمد سلیمان (اردو)، مولوی چراغ علی (اردو)، پاپا میاں شیخ عبداللہ (اردو)، نواب سر حافظ احمد سید خان (اردو) اور نواب وقار الملک اردو شامل ہیں۔

اے ایم یو میں 50 فیصد ڈسکاؤنٹ پر کتابیں دستیاب

پبلیکیشنز ڈویژن اور سر سید اکیڈمی نے اے ایم یو کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر مختلف اہم عنوان پر کتابیں شائع کی ہیں۔ پبلیکیشن ڈویژن اور سرسید اکیڈمی کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد علی نقوی کے مطابق طلبہ اور دیگر قارئین کے لیے قیمتوں میں بھاری کٹوتی ایک پر کشش ڈسکاؤنٹ پالیسی کا حصہ ہے جسے حال ہی میں نافذ کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی کے طلبہ اب پبلکیشن ڈویژن اور سرسید اکیڈمی کی تمام کتابیں، پچاس فیصد کی رعایت کے ساتھ خرید سکتے ہیں جب کہ دیگر افراد جو اے ایم یو کے طالب علم نہیں ہیں انہیں سال 2005 تک شائع ہونے والی کتابوں پر پچاس فیصد کی رعایت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا جو لوگ اے ایم یو کے طالب علم نہیں ہے ان کے لیے پبلیکیشن ڈویژن اور سرسید اکیڈمی کی 2005 کے بعد شائع ہونے والی کتابوں پر معمول کی روایتی پالیسی استعمال کی جائے گی۔ انہی نو کتابوں تک کی خریدی پر 25 فیصد کی رعایت، 10 تا 24 کتابوں کی خرید پر 30 فیصد، 25 تا 49 کتابوں کی خرید پر 33 فیصد اور 50 تا 100 کتابوں کی خرید پر 50 فیصد کی رعایت دی جائے گی۔

سرسید اکیڈمی اور پبلکیشن ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہد نے بتایا کہ طلبہ میں کتابوں کو پڑھنے کا رجحان کم ہوتا جا رہا ہے، کتابیں پڑھنے کو فروغ دینے کے لئے ہم نے پالیسی کے تحت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ کو پبلیکیشن ڈویژن کی تمام کتابوں پر 50 فیصد ریاعت دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ طلبہ کو سرسید اکیڈمی اور پبلکیشن ڈویژن سے شائع ہونے والی علی گڑھ تحریک، سرسید اور ان کے رفقاء پر ان کے حیات اور کارناموں سے متعلق جو کتابیں ہیں ان کو پڑھنے کا موقع مل سکے۔

ڈاکٹر محمد شاہد نے بتایا کہ اے ایم یو کے صد سالہ سفر کی تصویری عکاسی کرنے والی کتاب 'اے ہسٹری آف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (1920-2020) انگریزی، اور سر سید کی زندگی اور خدمات پر مبنی کافی ٹیبل بک 'جہان سید' بھی پبلیکیشن ڈویژن کے سیلس آؤٹ لیٹ پر دستیاب ہے۔ 'جہان سید' پر پچاس فیصد کی رعایت دی جا رہی ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں باب سید کے پاس واقع پبلیکیشن ڈویژن کا سیلز آؤٹ لیٹ سبھی دفتری ایام میں کھلا رہتا ہے، جبکہ شمشاد مارکیٹ میں واقع سیلز آؤٹ لیٹ سبھی کام کے ایام میں دوپہر 2:30 بجے سے شام 5 بجے تک کھلا رہتا ہے جہاں کتابیں خریدی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: UP Madrasa Board Students Issue: یوپی مدرسہ بورڈ کے طلبہ اے ایم یو میں داخلہ لینے سے محروم

ڈاکٹر محمد شاہد نے مزید کہا سرسید اکیڈمی اور پبلیکیشن ویژن سے شائع ہونے والی کتابوں کی خرید اب ایمازون سے بھی کی جا سکتی ہے۔

ایک ہفتے کے اندر تمام کتابیں ایمازون پر دستیاب ہوجائے گی جہاں سے دور دراز کے لوگ بھی باآسانی کتاب کو ریاعت کے ساتھ حاصل کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.