علی گڑھ:مولانا اسماعیل پانی پتی کی 'مقالات سرسید' سولہ جلدوں پر مشتمل بانی درسگاہ سر سید کے اصل مضامین کے مجموعہ ہے۔ جس کو شائع کرنے کا سلسلہ سر سید اکاڈمی نے شروع کیا تھا۔ مقالات سرسید کی 8وی جلد کے سات ڈاکٹر اسد فیصل فاروقی کی حاجی مولوی محمد اسمعیل خان (ریئس دتاؤلی) کی کتاب کا بھی رسم اجراء آج سر سید ہاؤس میں سرسید اکاڈمی کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں اے ایم یو کے کارگزار وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے کیا۔
تقریب میں خطاب کرتے ہوئے محمد گلریز نے کہا کہ اسکول کے بچوں کو سر سید ہاوس لانا چاہئے تاکہ بچے سر سید ہاوس آکر سر سید سے متعلق چیزوں کو دیکھے، سر سید کو پڑھے اور سمجھے۔ سر سید کی تعلیمی خدمات کے ساتھ سیاسی، سماجی اور مذہبی خدمات کو جانے جس کے لئے سر سید اکاڈمی کی مدد کرنے کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ تیار ہے۔
سر سید اکاڈمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شاہد نے بتایا مقالات سر سید کی آٹھ جلدیں اب تک سر سید اکیدمی شائع کر چکی ہے جس کی مزید تین جلدیں جلائی مہینے میں شائع کی جائے گی۔
ڈاکٹر فیصل فاروقی نے بتایا حاجی مولوی محمد اسمعیل خان ایک اہم شخصیت کے حامل تھے باوجود اس کے ان کے بارے میں کم لوگوں کو ہی علم ہے اور ان پر کام بھی کم ہوا ہے۔ سر سید اپنے آخری دنوں میں جب بیمار تھے تو مولوی محمد اسمعیل کے گھر دارالعلوم کمپاؤنڈ میں ہی رہتے تھے جہاں سر سید نے آخری سانس لی۔
فاروقی نے مزید بتایا مولوی اسمعیل سے متعلق کتابوں میں کچھ نہیں ملتا صرف سرسید نے اپنے مضامین اور یونیورسٹی گزٹ میں مولوی اسمعیل کا ذکر کیا ہے جس کو دیکھ معلوم چلا کہ یہ سر سید کے قریب تھے اور محمڈن اینگلو اورینٹل کالج کے قیام میں بھی اہم رول ادا کیا تھا۔اس کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا کہ ان پر کتاب لکھنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Doctors's Strike In AMU اے ایم یو انتظامیہ کی ڈاکٹرز ہڑتال کو ختم کرانے کی ناکام کوشش
ڈاکٹر محمد مختار عالم نے مقالات سرسید کی شائع کردہ آٹھویں جلد سے متعلق بتایا سر سید اس جلد میں کہنا چاہتے ہیں کہ اللہ کے تعلق سے میرا اپنا عقیدہ کیا ہے۔ اس کا پورا خلاصہ دلائل کے ساتھ سر سید نے پیش کیا ہے۔