مرادآباد: ریاست اتر پردیش کے مرادآباد محلہ دیوان کا بازار میں کانگریس رہنما اسد مولائی کے مکان پر مشہور شاعر حسیب سوز کی کتاب 'دو مٹھی آسمان' کا اجراء ہوا۔ اس دوران مقامی شاعروں نے شرکت کی اور اپنے کلام پیش کئے۔ اس موقع پر حسیب سوز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 'ان کی یہ آٹھویں کتاب کا رسم اجراء ہے۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر مشہور شاعر منصور عثمانی نے شرکت۔ Book Launch Ceremony in Moradabad
شاعر حسیب سوز نے میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'آج کے ٹیکنالوجی کے دور میں سب کچھ ڈیجیٹل ہو چکا ہے اب کتابیں بہت کم پڑھی جاتی ہیں کیوںکہ کتابیں بھی اب ڈیجیٹل ہو کر موبائل پر آ چکی ہیں لیکن جو بات کتابوں میں ہے وہ بات ڈیجیٹل میں نہیں، ہمیں کتابوں کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کے پروگرام کو ترجیح دینی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ 'اردو کو فروغ دینے کے لیے ہمیں اپنے بچوں کو اردو کی تعلیم دلانا بے حد ضروری ہے، اردو اخبارات کتابوں کا مطالعہ کرنے کی عادت ڈالنی ہوگی۔ ہم اردو کو فروغ دینے کے لیے کئی بڑے بڑے پروگرام اور سیمیناروں کو منعقد کرتے ہیں اور اردو پر تقریر بھی کرتے ہیں لیکن ہم خود اپنے بچوں کو اردو کی تعلیم نہیں دلا پاتے