میرٹھ:فلمی دنیا کوی سمیلن اور مشاعروں میں اپنی خدمات انجام دینے والے میرٹھ کے معروف مصنف و کوی بھارت بھوشن کی یوم پیدائش کے موقع پر ایک ادبی محفل کا انعقاد کیا گیا.
چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں منعقدہ اس ادبی محفل میں جہاں بھارت بھوشن کو خراج تحسین پیش کی گئی وہیں مقامی شعراء کرام اپنے کلام کے ذریعے بھارت بھوشن کو یاد کیا۔ شعبہ اردو کے پریم چند سیمینار حال میں منعقدہ اس پروگرام میں مختلف مصنفین کی تین کتابوں کا اجراء بھی عمل آیا۔
ہندی زبان میں کویتا کہنے والے بھارت بھوشن نے متعدد کہانیاں بھی تصنیف کی جن پر فلمیں بھی بنی۔ بھارت بھوشن ہندی کوی ہونے کے باوجود ادبی نشستوں اور مشاعروں میں جایا کرتے تھے۔میرٹھ کے قدیمی شعراء میں حفیظ میرٹھی، ڈاکٹر انجم جمالی کے علاوہ میرٹھ کے معروف حکیم سید حکیم سیف الدین سے تعلق رہا ہے ۔
حکیم سیف کے یہاں ہر ماہ ہونے والی نشستوں میں بھی وہ شرکت کرتے تھے. ہندی کوی ہوتے ہوئے ان کا اردو شعراء سے گہرا تعلق رہا ہے وہ اردو اور ہندی زبان میں کسی طرح کا فرق نہیں سمجھتے تھے اور یہی وجہ ہے کہ آج ان کی ولادت کے موقع پر شعبہ اردو میں ان پر پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:Bouncers to Protect Tomatoes وارانسی میں سبزی فروش نے ٹماٹروں کی حفاظت کے لیے باؤنسر تعینات کیا
صدر شعبہ اردو ڈاکٹر اسلم جمشید پوری کا کہنا ہے کہ اس طرح پروگرام ہی ہمارے سماج میں آپسی اتحاد اور محبّت کے پیغامات کو عام کیے ہوئے ہیں جو کہ آج کے ماحول میں اس طرح کے پروگراموں کی بہت ضرورت ہے۔