اسلامی کلینڈر کے مطابق 12 ربیع الاول کو پیغمبر محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ پوری دنیا میں منائی جاتی ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی مولانا آزاد لائبریری میں بھی ہر برس کی طرح روا برس بھی عید میلادالنبیؐ کے موقع پر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے متعلق کتابیں، احادیث، قرآن اور دیگر دستاویزوں کی نمائش کا اہتمام کورونا وبا کی سبب آن لائن کیا گیا۔
مولانا آزاد لائبریری کے اسسٹنٹ لائبریرین ڈاکٹر ٹی ایس اصغر نے بتایا کہ لائبریری میں سب سے قدیم نسخہ حضرت علی کے ہاتھ کا لکھا ہوا، ایک اہم نسخہ ہے۔ اس کے علاوہ بہت ساری کتابوں کے نسخے ہیں جو مختلف بادشاہوں کو پیش بھی کئے گئے۔ اس میں ایک نسخہ خود اورنگزیب کے ہاتھ سے لکھا ہوا ہے۔
اورنگ زیب کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ وہ قرآن کی کتابت کیا کرتا تھا، اسی سے وہ اپنے ذاتی خرچہ پورے کیا کرتا تھا۔ اس کا ایک نسخہ ہمارے یہاں موجود ہے۔ اسی طرح مغلیہ عہد کے جو شہزادے اور شہزادیاں تھی وہ لوگ بھی لکھا کرتے تھے۔
ڈاکٹر اصغر نے مزید بتایا کہ مثال کے طور پر جہادر شاہ ایک مغلیہ بادشاہ تھا، اس کی اہلیہ جینا بیگم نے قرآن کا ایک مکمل نسخہ لکھا وہ بھی ہمارے یہاں موجود ہیں۔ اسی طرح اورنگزیب کی بہن جہاں آرا، وہ روزانہ جو کچھ بھی لکھا کرتی تھی جو کچھ پڑھا کرتی تھی قرآن کی آیت وغیرہ وہ سب اپنی ڈائری میں لکھتی تھیں وہ دنیا کا واحد نسخہ ہے، جو ہمارے یہاں مولانا آزاد لائبریری میں موجود ہے۔
مولانا آزاد لائبریری کے لائبریری ڈاکٹر محمد یوسف نے بتایا کہ یہ دستاویز مختلف زبانوں میں ہے جیسے عربی، فارسی، انگریزی، ہندی وغیرہ جو ہمارے پاس موجود ہیں۔ یوں تو تقریباً سب دستاویزوں کی تعداد ملا کر ایک ہزار کے آس پاس ہیں، لیکن اس وقت نمائش کے موقع پر جو اہم کتابیں ہیں یا دستاویز ہیں ان کو رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
ملک کے ان شہروں میں مختلف انداز سے منائی گئی عید میلادالنبیؐ
لائبریرین ڈاکٹر محمد یوسف نے مزید بتایا اس نمائش کا مقصد یہ ہے کہ جو ہمارے پاس علمی خزانہ ہے وہ لوگوں تک پہنچے اور لوگ اس سے فیض یاب ہو سکیں۔