ETV Bharat / state

مولانا آزاد لائبریری میں حضرت علیؓ سے متعلق کتابوں کی نمائش - اردو نیوز اترپردیش

حضرت علی کی ولادت کے موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی مولانا آزاد لائبریری میں حضرت علیؓ سے متعلق کتابوں اور خطوط کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں حضرت علی کے دست مبارک سے لکھا ہوا قرآن مجید بھی شامل کیا گیا۔

book exhibition on ali day in maulana azad library aligarh
مولانا آزاد لائبریری میں حضرت علی سے متعلق کتابوں کی نمائش
author img

By

Published : Feb 26, 2021, 4:59 PM IST

چوتھے خلیفہ حضرت علی کی ولادت 13 رجب کو مکہ معظمہ میں ہوئی۔ حضرت علی کی یوم ولادت کے موقع پر گھر گھر امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں میں نظر و نیاز اور محفل میلاد اور کتابوں کی نمائش کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی مولانا آزاد لائبریری میں بھی حضرت علیؓ سے متعلق کتابوں و خطوط کی نمائش میں حضرت علیؓ کے دست مبارک سے لکھے گئے قرآن مجید کو بھی نمائش میں شامل کیا گیا، جس کو دیکھ کر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

مولانا آزاد لائبریری کے لائبریرین ڈاکٹر محمد یوسف نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ چوتھے خلیفہ حضرت علیؓ جن کو مولا علی بھی کہا جاتا ہے، ان کے یوم ولادت پر مولانا آزاد لائبریری میں ہر سال کی طرح اس سال بھی حضرت علی سے متعلق خاص کتابوں، خطوط اور قرآن مجید کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

ڈاکٹر محمد یوسف نے مزید بتایا کہ مولانا آزاد لائبریری میں حضرت علی سے متعلق تقریباً دو سو کتابیں موجود ہیں جو مختلف زبانوں میں لکھی گئی ہیں جیسے عربی، فارسی، انگریزی، ہندی وغیرہ۔

book exhibition on ali day in maulana azad library aligarh
مولانا آزاد لائبریری میں حضرت علی سے متعلق کتابوں کی نمائش

حضرت علی کے یوم ولادت کے موقع پر کتابوں کی نمائش میں بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا اور حیدر کرارؓ سے متعلق لکھی گئی کتابوں اور خاص کر ان کے دست مبارک سے لکھے گئے قرآن مجید کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

طالب علم محمد حیدر عباس نے بتایا کہ ہر سال مولانا آزاد لائبریری میں حضرت علی کے یوم ولادت کے موقع پر حضرت علی سے متعلق خاص کتابوں، خطوط اور ان کے دست مبارک سے لکھے ہوئے قرآن مجید کو کتابوں کی نمائش میں رکھا جاتا ہے۔

مولانا آزاد لائبریری میں حضرت علی کے یوم ولادت کے موقع پر ایک خاص میوزیم کو بھی کھولا جاتا ہے جس میں میں حضرت علی سے متعلق خاص کتابیں اور قرآن مجید موجود ہیں، جس کو دیکھنے کا موقع ہم لوگوں آج ہی کے دن ملتا ہے۔

اقتدار عابد تقوی نے بتایا کہ میں پہلی مرتبہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی مولانا آزاد لائبریری میں حضرت علیؓ سے متعلق لکھی کتابوں کی نمائش میں آیا ہوں۔ میں نے حضرت علیؓ سے متعلق کتابوں کو دیکھا جہاں پر خاصی تعداد میں کتابیں موجود ہیں اور حضرت علی کے دست مبارک سے لکھا ہوا قرآن مجید دیکھ کر مجھے بہت اچھا لگا۔

مزید پڑھیں:

بنارس: حضرت علیؓ ابن ابی طالب کے یوم پیدائش پر جلوس کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.