بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار دلیپ کمار کی 98 یوم پیدائش کے موقع پر بنارس کے پترکنڈا علاقے میں دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا اور مچھلیوں کو چارہ ڈال کر ان کے بہتر صحت کے لیے دعاء کی گئی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے شکیل احمد جادوگر نے بتایا کہ 'بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار دلیپ کمار نے سیکڑوں فلم میں شاندار اداکاری کرکے نہ صرف دنیا کو ایک قیمتی سرمایہ دیا ہے بلکہ بھارت کے بیشتر افراد کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'دلیپ کمار کے مداح ان کی پیدائش کے موقع پر آج پتر کنڈا علاقے کے کنڈ تالاب میں مچھلیوں کو چارہ کھلا کر ان کی بہتر صحت کی دعائیں کر رہے ہیں تاکہ ان کی زندگی عمر دراز ہو۔
انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ 'دلیپ کمار کو بھارت رتن سے نوازا جائے، یہ ان کی پیدائش پر بہترین تحفہ ہوگا۔'
یہ بھی پڑھیں: کیا عمران ہاشمی، سنی لیونی کا 'بیٹا' گریجویٹ ہوگا؟
واضح رہے کہ کہ دلیپ کمار کا نام محمد یوسف خان ہے۔ 11 دسمبر 1922 کو ان کی پیدائش ہوئی تھی، بالی ووڈ کے سینکڑوں فلموں میں شاندار اداکاری کرکے لاکھوں دلوں پر راج کر نے والے دلیپ کمار کو شہنشاہ جذبات کا خطاب مل چکا ہے اور بہترین اداکاری کے لیے انہیں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔