ETV Bharat / state

کالی ندی کے تحفظ کے لیے نوازالدین صدیقی میرٹھ پہنچے

author img

By

Published : Jul 5, 2021, 7:39 PM IST

میرٹھ کے رسول پور گاؤں میں آج کلین کالی ندی پروجیکٹ کے تحت ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں ہندی فلم اداکار نواز الدین صدیقی نے بھی شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے ندی کے کنارے پر شجر کاری مہم کو ترجیح دیتے ہوئے پودے بھی لگائے۔

کالی ندی کے وجود کی تحفظ کے لیے نوازالدین صدیقی میرٹھ پہنچے

اترپردیش حکومت کی جانب سے ضلع میرٹھ میں 'کلین کالی ندی' پروجیکٹ کے تحت ندیوں کو بچانے کے لیے عوام کو بیدار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مختلف سماجی تنظیمیں بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں اور ندیوں کی اہمیت کو بیان کر رہی ہے۔

ایسے ہی آج ایک پروگرام میں ہندی فلم اداکار نواز الدین صدیقی نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں نواز الدین نے پانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور شجرکاری مہم کے تحت ندی کے کنارے پودے بھی لگائے۔

میرٹھ میں 'کلین کالی ندی ' مہم کے تحت کالی ندی کی صفائی کا کام بڑے پیمانے پر جاری ہے، ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھی اس کی صفائی کے حوالے سے عوام کو بیدار کرنے کا کام کیا جا رہا ہے ۔

میرٹھ کے رسول پور گاؤں سے گزر رہی کالی ندی کلین پروجیکٹ کے تحت آج فلم اداکار نوازالدین صدیقی بھی گاؤں پہنچے اور عوام کو پانی کی اہمیت سے آگاہ کروایا۔ اس دوران انہوں نے ندی کے کنارے پر شجر کاری مہم کو ترجیح دیتے ہوئے پودے بھی لگائے۔

اس دوران انہوں نے کلین کالی ندی مہم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم مستقبل کے لیے ضروری ہے اور حکومت کی جانب سے اٹھایا گیا یہ قدم قابل ستائش ہے اور جتنے بھی محکمات اس منصوبے سے منسلک ہیں، میں ہمیشہ ان کے ساتھ ہوں۔

اس موقع پر میرٹھ ڈی ایم نے کالی ندی کے پانی کو نقصان پہنچانے والی فیکٹریوں پر بھی لگام لگانے کی بات کہی، تاکہ ایک بار پھر کالی ندی کے پانی کو پینے کے قابل کیا جا سکے ۔

مزید پڑھیں:مالیگاؤں: کارپوریشن صفائی محکمہ میں نئے ملازمین کی تقرری پر احتجاج

واضح رہے 22 جون کو میرٹھ کمشنر سریندر سنگھ نے قلعہ پیرکشٹ گڑھ روڈ میں واقع گاوڑی گاؤں کے علاقے میں دریائے کالی ندی کے دو کلومیٹر وسیع علاقے کی صاف صفائی کے کام کا افتتاح کیا تھا۔ اس کے بعد سماجی تنظیموں کے اراکین نے مل کر اس مہم کو آگے بڑھایا۔ خاص بات یہ رہی کہ اس میں منریگا مزدوروں کو بھی بڑی تعداد میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اسی کے ساتھ ہی شہر کے دیگر رضاکار بھی پیش پیش رہے اور اس کے ساتھ ہی شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے مقصد سے پودے لگانے کا کام بھی جاری ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.