ETV Bharat / state

Deoria Murder Case دیوریا میں لاپتہ بچے کی لاش برآمد، دو گرفتار

دیوریا کے اکونا علاقے میں ایک فروری سے لاپتہ 13 سال کا نابالغ روشن یادو کی لاش نگوا گاؤں کے نزدیک ندی کے جھاڑیو ں سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ Dead Body Found In Deoria

دیوریا میں لاپتہ بچے کی لاش برآمد، دو گرفتار

author img

By

Published : Feb 4, 2023, 2:25 PM IST

دیوریا: ریاست اترپردیش کے ضلع دیوریا کے اکونا علاقے میں گذشتہ تین دنوں سے لاپتہ بچے کے قتل کے سلسلے میں پولیس نے ہفتہ کو متوفی کے پھوپھا اور ان کے بیٹے کو گرفتار کیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس پی)سنکلپ شرما نے یہاں بتایا کہ اکونا علاقے کے گرام بکرواں باشندہ رام مورت یادو کا بیٹا روشن یادو(13) ایک فروری کو گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا۔ اس کی گمشدگی کی رپورٹ والد نے اکونا تھانے میں کی تھی۔ تحریر کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے معاملے کی جانچ کررہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ شبہ کی بنیاد پر پولیس نے لاپتہ بچے کے پھوپھا اور اس کے لڑکے کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی اور ان کی نشاندہی پر روشن کی لاش ہفتہ کی صبح نگوا گاؤں کے نزدیک ندی کے جھاڑیو ں سے برآمد کی ہے۔ متوگی کے گلے پر رسی کے نشان ہیں۔ پولیس قتل کی وجوہات کی جانچ کررہی ہے۔

ایک فروری کو اغوا کے بعد اغوا کاروں نے روشن یادو کے لواحقین سے موبائل پر میسج کر کے ایک لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ پولیس اغوا کا مقدمہ درج کرنے کے بعد تلاشی مہم شروع کر دی تھی۔ وہیں ہفتہ کی صبح تقریباً 4 بجے ناگوا گاؤں کے قریب ایک جھاڑی میں نابالغ کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کی تفتیش کے دوران ملزم پھوپھا اور اس کے بیٹے نے واردات کا اعتراف کر لیا۔ ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے روشن کو موبائل دینے کے بہانے گاؤں سے باہر بلایا تھا۔ جس کے بعد اس نے قتل کر کے لاش نگوا گاؤں کے قریب جھاڑی میں چھپا دی۔ متوفی روشن اور کزن دھرمیندر اکثر ساتھ رہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Body Recovered in Rajouri راجوری میں لاپتہ شخص کی لاش دریا سے برآمد

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.