ETV Bharat / state

Muzaffarnagar Police مظفرنگر میں دو فریق کے بیچ خونی تصادم کا ویڈیو وائرل - ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر

مظفر نگر میں پڑوسیوں کے درمیان خونی تصادم کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ وائرل ویڈیو میں ایک طرف سے لوگ ہاتھوں میں لاٹھی ڈنڈے لیے ہوئے دوسرے گروپ پر جان لیوا حملہ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ دونوں فریق کے درمیان ہونے والی اس لڑائی میں دو خواتین سمیت 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

دو فریقین کے درمیان خونی تصادم کی لائیو ویڈیو ہوئی وائرل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 15, 2023, 2:20 PM IST

دو فریقین کے درمیان خونی تصادم کی لائیو ویڈیو ہوئی وائرل

مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کھتولی تھانے کے علاقے میں دو پڑوسیوں کے درمیان ہوئی خونی جھڑپ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقامی تھانے کی پولیس حرکت میں آ گئی۔ ذرائع کے مطابق دوپہر کھتولی کہ بھڑ چوکی کے محلہ اسلام آباد میں راجواہے کی پٹری پر گلفام اور ندیم ہاتھوں میں لاٹھی ڈنڈے لے کر آمنے سامنے آگئے۔ پہلے دونوں گروپوں کے درمیان کافی گالی گلوچ ہوئی اور پھر دونوں طرف سے خواتین اور نوجوانوں نے ایک دوسرے پر حملہ کر دیا۔

اس حملے میں ایک نوجوان کے سر پر ڈنڈا لگنے کی وجہ سے وہ نالے میں گر گیا تاہم دونوں فریقوں میں غصہ اس قدر تھا کہ حملہ آوروں نالے میں بے ہوش پڑے نوجوان کو ڈنڈوں سے مارنا شروع کر دیا۔ متاثرہ خاندان کی خواتین چیخ و پکار کرتی رہیں لیکن دشمنی کا عالم ایسا تھا کہ نالے میں گرنے والے نوجوان پر حملہ کرنے والے نوجوانوں نے کوئی رحم نہیں کیا۔

دونوں فریقوں کے درمیان جھگڑے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقعے پر پہنچی اور سبھی زخمیوں کو پرائمری اسپتال بھیج دیا جہاں 7 لوگوں کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں میرٹھ ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس واقعے میں گلفام، عقیلہ، دلشاد، گلشیر، گلزار، عابدہ، خورشید، سیف علی، ندیم زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے 7 شدید زخمیوں کو میرٹھ ریفر کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گرفتار شدہ افراد کا اے ایم یو سے کوئی تعلق نہیں: یونیورسٹی پراکٹر

بتایا جا رہا ہے کہ ایک سال قبل گلفام اور ندیم کے گھر والوں کے درمیان شادی کی دعوت کو لے کر جھگڑا ہوا تھا۔ اس کے بعد سے دونوں خاندانوں میں آپسی دشمنی چلی آ رہی ہے۔ پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.