ETV Bharat / state

خون کا عطیہ کرنا صحت اور معاشرہ دونوں کے لئے بہتر - اترپردیش نیوز

پوری دنیا میں ہر روز لاکھوں لوگوں کا ایکسیڈنٹ ہوتا ہے اور خون نہ ملنے کی وجہ سے وہ موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ 'جب آپ خون کا عطیہ کرتے ہیں، تب آپ کئی لوگوں کی جان بچانے کی طرف پہلا قدم بڑھاتے ہیں۔'

blood donation camp organized by insaniyat welfare society in lucknow
خون عطیہ کرنا صحت کے لئے بہتر
author img

By

Published : Oct 2, 2020, 9:30 PM IST

اترپردیش کے دارلحکومت لکھنؤ میں آج انسانیت ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد مہاتما گاندھی جی کے یوم پیدائش کے موقع پر کیا گیا، جس میں خون عطیہ کرکے لوگوں کی جان بچانے کا عزم لیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

تعلیم کی کمی کہیں یا غلط فہمیوں کا شکار، ہمارے سماج میں آج بھی لوگ بلڈ ڈونیشن سے ڈرتے ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ خون عطیہ کرنے سے ان کے جسم میں کمزوری آئے گی اور تمام بیماریوں کے شکار ہو جائیں گے، جب کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران محمد سلمان نے بتایا کہ میں تقریبا 9 بار خون عطیہ کر چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ "خون عطیہ کرنے سے جسم میں کمزوری نہیں آتی اور نہ ہی خون دینے والا بیمار ہوتا ہے، بلکہ یہ فائدہ مند ہوتا ہے۔ کیونکہ جسم میں تازہ خون بنتا ہے اور کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔"

چئرٹیبل ویلفیئر سوسائٹی کے ڈائریکٹر نے بات چیت کے دوران بتایا کہ" ایک ڈونیٹر سے محض 200 ایم ایل ہی خون لیا جاتا ہے، جو تین چار دنوں کے بعد اس کے جسم میں دوبارہ بن جاتا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ قدرت نے ہمارے جسم میں ایک اسپیلین دیا ہے، جس میں ہر وقت تقریباً آدھا لیٹر خون ہوتا ہے۔ لہذا خون دینے سے کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔

بس یہ دیکھنا چاہئے کہ کوئی بھی تین ماہ کے اندر ڈونیٹ نہیں کرے اور اس کی عمر 18 سال سے کم اور 65 سال سے زیادہ نہ ہو۔

معلوم ہو کہ خون دینے والے کو ہارٹ اٹیک کا خطرہ 5 فیصد کم ہو جاتا ہے۔ ایچ آئی وی، ملیریا، ہیپاٹائٹس بی، ہیپاٹائٹس سی یا تمام بیماریوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

نئی گائیڈلائن میں نمازیوں کی تعداد کا ذکر کیوں نہیں؟

بلڈ ڈونیٹر کو یہ فائدہ ہوتا ہے کہ وہ ایک سال کے اندر جتنا خون عطیہ کیا، اس کے برابر ضرورت پڑنے پر خد یا اپنے دوست و احباب کو دلوا سکتا ہے کیونکہ انہیں ایک سرٹیفکیٹ بھی دیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.