ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں یوم جمہوریہ کے موقع پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ آپریٹو بینک 'دی عربن ملٹی اسٹیٹ کریڈٹ اینڈ تھرفٹ کو آپریٹیو سوسائٹی (لک) کی جانب سے کیا گیا۔
کیمپ میں بینک کے 20 ملازمین نے خون کا عطیہ کیا۔ لک کے چیف موٹیویٹر اتم سنگھ نے عزم کیا ہے کہ وہ 11 ستمبر کو بڑا کیمپ منعقد کریں گے، جس میں بڑی سطح پر خون کا عطیہ ہوگا۔
رفیع احمد قدوائی میموریل ہاسپٹل کے بلڈ بینک میں ہوئے اس کیمپ میں بینک کے تمام ملازمین نے شرکت کی۔ تمام کارروائی مکمل ہونے کے بعد 20 ملازمین نے خون کا عطیہ کیا۔
اس موقع پر لک بینک کے چیف موٹیویٹر اتم سنگھ نے کہا کہ خون کا عطیہ سماجی خدمات کے لئے سب سے منفرد کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ سے کسی کی جان تو بچتی ہی ہے، ساتھ ہی یہ صحت کے لئے بھی کافی فائدے مند ہے۔ اسلئے خون کا عطیہ کیا جانا چاہئے۔
یوم جمہوریہ کے موقع پر خون کے عطیہ کے سوال پرانہوں نے کہا کہ اس دن کا انتخاب اسلئے کیا گیا ہے کہ ابھی مکمل طور سے ہم آزاد نہیں ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:
بارہ بنکی: ضلع جج نے سائیکل ریلی کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا
انہوں نے کہا کہ مکمل آزادی اسی وقت حاصل ہوگی، جب ہم اپنی سماجی ذمہ داری نبھائیں گے، اسلئے یوم جمہوریہ کے دن کا انتخاب کیا گیا ہے۔