بارہ بنکی: اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع میں خون کے عطیہ کے تئیں مسلسل سر گرم رہنے والی سماجی اور تعلیمی تنظیم بالاجی ایجوکیشنل گروپ کی جانب سے بین الاقوامی یوم تھیلسمیا پر کینڈل مارچ نکال کر عوام کو خون کے عطیہ کے تئیں بیدار کیا گیا۔ واضح ہو کہ بالا جی ایجوکیشنل گروپ ضلع کے تھیلسمیا سے متاثر تمام 14 بچوں کو گود لے رکھا ہے۔ جنہیں گروپ ضرورت پڑنے پر خون مہیا کراتا ہے۔ Blood Donation Awareness March in Barabanki
قابل ذکر ہے کہ تھیلسمیا ایک مہلک بیماری ہے۔ اس میں بچے کو پیدائشی خون کی کمی ہوتی ہے، جو تمام علاج کے باوجود ٹھیک نہیں ہوتی۔ اس میں بچے کو خون چڑھایا جاتا ہے۔ تمام عالم میں خون کی کمی سے ہونے والے امراض میں تھیلسمیا کا حصہ 4.5 فیصدی ہے۔ تھیلسمیا کی وجہ بچوں کی جان بھی جا سکتی ہے۔ اس کے بچاو کا طریقہ یہ ہے کہ حمل کے پیٹ میں پل رہے بچے کا ٹیسٹ کرا لیں۔
اگر اس میں تھیلسمیا کے اثرات ہیں تو ماں اور باپ اپنا ٹیسٹ کرا لیں، اگر ان تینوں کی رپورٹ یکساں ہیں تو حمل ختم کرا دینا چاہیے۔ کچھ موقع پر بچے کی پیدائش کے وقت اس کا علاج ممکن ہے۔ لیکن اس کے لئے خون کا چڑھانا بہت ضروری ہے۔ اس لئے تمام لوگوں نے کینڈل مارچ کے ذریعہ عوام کو خون کے عطیہ کے تئیں بیدار کیا۔