ETV Bharat / state

بارہ بنکی : یوتھ کانگریس کا بلاک سطح پر 'نوکری سنواد' پروگرام کا اعلان - urdu news

بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مختلف کارخانے اور صنعتیں بند ہو رہی ہیں جس سے نوجوان پریشان ہیں۔

بلاکس سطح پر یوتھ کانگریس نوکری سنواد کرے گی

author img

By

Published : Feb 4, 2021, 5:30 PM IST

اترپردیس کے بارہ بنکی میں یوتھ کانگریس کی جانب سے 'نوکری سنواد' کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس پروگرام کے ذریعے یوتھ کانگریس بی جے پی حکومت کو روزگار کے مسئلے پر گھیرنے کی کوشش کرے گی۔

اس تعلق سے آج بارہ بنکی کے ضلع کانگریس دفتر میں یوتھ کانگریس کے ریاستی سکریٹری اور ضلع یوتھ کانگریس کے انچارج شویندر پانڈے نے بتایا کہ 'بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے تمام تر کارخانے اور دیگر صنعتیں بند ہو رہی ہیں جس سے نوجوان تشویش میں ہیں۔'

ویڈیو

انہواں نے کہا کہ یوتھ کانگریس کا نوکری سنواد تقریبا 45 روز تک چلے گا جس میں تمام بلاک اور شہری ہیڈ کوارٹر پر اس کا اہتمام کیا جائے گا۔

شیویندر پانڈے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یوپی میں ہر روز تین نوجوان بیروزگاری کے سبب خودکشی کرتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 30 برسوں میں 1000 سے زائد کارخانے بند ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

نوئیڈا: دھرنے پر بیٹھے کسانوں کا احتجاج میں شدت لانے کا اعلان

'سی ایم آئی ای' کی اعداد و شمار کے مطابق 2019 میں بیروزگاری کی شرح 8.4 تھی جو 2020 میں 5 گنا ہوگئی ہے۔

شیویندر پانڈے نے کہا کہ ریاست میں بے روزگاری کے اعداد و شمار سے پتا چل رہا ہے کہ نوجوان تشویش میں ہیں۔ لیکن حکومت اس پر غور نہیں کر رہی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.