ایسے نادار افراد میں ایک بزرگ عزیز اللہ ہیں،جو 74 سال کی عمر ہیں اور آنکھوں کی روشنی تقریباً کھو چکے ہیں۔ عزیز اللہ کو انتظامیہ کے اہلکار صرف دلاسہ دے رہے ہیں۔
15 روز قبل عزیز اللہ کو راشن فراہم کرنے کی بات کہی گئی تھی، لیکن یہ اب تک ہو نہ سکا۔ انہیں شام تک راشن فراہم کرنے کی تسلی دی گئی تھی، انتظار طویل ہوتا گیا۔
15 روز بعد عزیز اللہ اپنی فریاد لے کر سرکاری دفاتر پہنچے، تو ایک بار پھر شام تک راشن مہیا کرانے کا وعدہ کیا گیا۔
بینائی تقریباً ختم ہونے کے باوجود عزیز اللہ اپنی ٹوٹی چھڑی کے سہارے سرکاری دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت نمائندہ نے جب راشن فراہم کرانے کے ذمہ دار نوڈل آفیسر سے سوال کیا تو شام تک راشن مہیا کرانے کی بات کہی گئی۔