اسی ترتیب میں بدھ کو ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی واقع دیویٰ قصبے میں مشہور صوفی عالم حاجی وارث علی شاہ کی درگاہ کے سامنے تاجروں کی تنظیم آدرش ویاپار منڈل کی جانب سے غریب افراد میں کمبل تقسیم کئے گئے۔
واضح ہو حاجی وارث علی شاہ کی درگاہ کے سامنے کثیر تعداد میں غریب افراد رہتے ہیں، ان کے لئے اس سرد موسم میں زندگی گزارنا کافی مشکل ہوتی ہے۔
اسی کے پیش نظر آدرش ویاپار منڈل نے کوتوال پی سی شرما کی موجودگی میں ایسے افراد کے درمیان کمبل تقسیم کئے گئے۔
اس موقع آدرش ویاپار منڈل دیوی کے صدر شافع زبیری نے کہا کہ غریب بے سہارا افراد کی خدمت ہی سب سے بڑا مذہب ہے، دنیا کے تمام مذہب غریب بے سہارا افراد کی خدمت کا پیغام دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں:پروفیسر ظفر احمد صدیقی نابغہ روزگار شخصیت تھے: مولانا توقیر قاسمی
اس لیے ان غریب افراد میں کمبل تقسیم کئے گئے ہیں، تاکہ اس سرد موسم میں یہاں کے غریب افراد کو تھوڑی مدد مل سکے۔
وہیں دیویٰ کے کوتوالی پی سی شرما نے آدرش ویاپار مبڈل کی اس پہل کی ستائش کی اور دیگر سماجی تنظیموں سے اس سمت آگے آنے کی اپیل کی۔