ETV Bharat / state

اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کی حکمت عملی - urdu news

اترپردیش میں آئندہ رکن اسمبلی انتخابات کے لیے سیاسی حکمراں سیاسی جماعتوں نے اپنی حکمت عملی شروع کردی ہے۔

اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کی حکمت عملی

author img

By

Published : Dec 10, 2020, 2:27 PM IST

Updated : Dec 10, 2020, 7:17 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں آئندہ 2022 کے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے ریاست کی حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی نے اپنے اراکین اسمبلی کو سرگرم کردیا ہے۔

اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کی حکمت عملی

ضلع بدایوں میں چھ اسمبلی حلقے ہیں جن میں بسولی، سہسوان، بلسی، بدایوں، شیکھوپور اور داتا گنج شامل ہیں ان اسمبلی حلقوں میں اب پارٹی کے کارکنان سرگرم ہوگئے ہیں اور ساتھ ہی پارٹی نے موجودہ اراکین اسمبلی کو انتخابات کی تیاری میں لگا دیا ہے۔

شیکھوپور اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی دھرمیندر شاکیہ نے بریس کانگریس کے دوران پارٹی کے اراکین کو آئندہ کی حکمت عملی کے لیے ہدایات دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 'لوگ کہتے ہیں کہ پارٹی ذاتی طور پر سوچتی ہے لیکن ذاتی طور پر تو دنیا سوچتی ہے سماج وادی پارٹی کے چند لوگوں نے ملک، ریاست اور ضلع کو لوٹنے کا کام کیا تھا'۔

سماج وادی پارٹی پر طنز کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہا کہ سماجوادی پارٹی نے بہت سارے معاملات کو لٹایا اور ان کے دور میں قانونی حالات بہتر نہیں رہے لہٰذا اب ان کی حکومت آنے والی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اب سنہ 2020 کا آخری ماہ ہے اور پھر ریاست میں اسمبلی انتخابات 2022 کے شروعات میں ہونے کے امکانات ہیں اس لحاظ سے اسمبلی انتخابات میں اب تقریباً ایک برس کا وقت بچا ہے تاہم بی جے پی نے ابھی سے اس کی تیاریاں شروع کردی ہے۔

Last Updated : Dec 10, 2020, 7:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.