ایک طرف جہاں ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کی بات کی جا رہی ہے وہیں دوسری جانب بی جے پی کے کارکنان اپنی ہی حکومت اور ترقی کے خلاف کھڑے نظر آرہے ہیں۔نوئیڈا کے سیکٹر بارہ میں موبائل ٹاور لگائے گئے، اس کے بعد بی جے پی کارکنان نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر اس کی بجلی کی سپلائی کاٹ دی ساتھ ہی ٹاور کے اطراف لگی جالیں بھیں اکھاڑ کر پھینک دی۔
بتایاجارہا ہے کلہ بی جے پی کارکنوں نے ٹاور کے ارد گرد نصب کئے گئے جال اکھاڑ کر پھینک دیئے اور اس کے بعد بھی نعرے لگائے۔ مقامی خواتین کا کہنا ہے کہ جس جگہ یہ ٹاور لگایا جا رہا ہے وہ گنجان آبادی والا علاقہ ہے، وہاں بچے رہتے ہیں، ٹاور سے نکلنے والی شعاعوں سے انہیں نقصان پہنچے گا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ایلیٹ پراجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی نے یہ ٹاور تھانہ سیکٹر 24 کے علاقے این بلاک سیکٹر 12 کی گرین بیلٹ میں نصب کیا ہے۔ اس کے لیے نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے لائسنس لیا گیا ہے، اور اتر پردیش حکومت سے این او سی بھی لیا گیا ہے۔ آس پاس کے لوگ بلا جواز اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ یہ لوگ ترقی کے حق میں نہیں ہیں۔ اپنی ہی حکومت کے خلاف کھڑے نظر آرہے ہیں ۔ اس سے قبل بھی کچھ لوگوں نے اسی سلسلسے میں احتجاج بھی کیا تھا۔ جس میں منوج کمار اور 22 دیگر کے خلاف 107/116 CrPC کے تحت کارروائی کی گئی۔
مزید پڑھیں:Ghazipur Border Clashes: غازی پور بارڈر پر بی جے پی کارکنان اور کسانوں کے درمیان جھڑپ