ETV Bharat / state

باندہ: پرچۂ نامزدگی سے پہلے بی جے پی خاتون امیدوار کی کورونا سے موت

انتخابی تشہیر کے دوران ہی گیتا ساگر کورونا پازیٹو ہوئی تھیں۔ 3 دن پہلے انہیں صحت کے تعلق سے پریشانی سامنے آئی تھی۔ اس کے بعد جانچ میں کورونا پازیٹو پائی گئی تھیں۔ انہیں کانپور میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ ہفتہ کو ضلع پنچایت کی بی جے پی سے امیدوار گیتا ساگر کی کرونا سے موت ہوگئی۔

bjp-woman-candidate-dies-from-corona-before-nomination-in-panchayat-chunav-in-banda
پرچہ نامزدگی سے پہلے بی جے پی خاتون امیدوار کی کرونا سے موت
author img

By

Published : Apr 18, 2021, 11:49 AM IST

باندہ ضلع میں کرونا کا قہر لگاتار جاری ہے۔ روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں کورونا مریض سامنے آرہے ہیں۔ ایسے میں پنچایت انتخاب میں ضلع میں ایک ضلع پنچایت رکن کی کورونا سے موت ہوگئی ہے۔

خاتون امیدوار کی پرچہ داخل کرنے کے دن ہی کورونا سے موت ہو گئی، جس کے بعد بی جے پی کھیمے میں غم کی لہر ہے۔

واضح رہے کہ ضلع کے بڑوکھر خرد اول یعنی وارڈ نمبر-14 سے بی جے پی نے گیتا ساگر ورما کو اپنا امیدوار بنایا تھا۔ وہ پنچایت انتخاب کے اعلان کے بعد اپنے حلقے میں انتخاب کی تشہیر میں مشغول تھیں اور علاقے میں لوگوں سے رابطہ کررہی تھیں۔

انتخابی تشہیر کے دوران ہی گیتا ساگر کورونا پازیٹو ہوئی تھیں۔ جہاں 3 دن پہلے خاتون امیدوار کو صحت کے تعلق سے پریشانی سامنے آئی۔ اس کے بعد جانچ میں کرونا پازیٹو ہوگئی تھیں جس کے بعد انہیں کانپور میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ ہفتہ کو ضلع پنچایت کی بی جے پی سے امیدوار گیتا ساگر کی کورونا سے موت ہوگئی۔ بتایا جارہا ہے کہ گیتا ساگر کو تین دن پہلے ہلکا بخار اور کھانسی کی شکایت تھی۔ حالات بگڑنے پر ٹراما سنٹر کے ڈاکٹروں نے انہیں کانپور ریفرل کیا تھا، جہاں ہفتہ کو گیتا ساگر کی موت ہوگئی۔

پرچہ نامزدگی سے قبل امیدوار کی موت سے بی جے پی کارکنان میں غم کی لہر ہے۔ گیتا ساگر ضلع کی بی جے پی کی یوا لیڈر تھیں اور بی جے پی ریاستی کونسل کی رکن تھیں۔ وہ پہلے بھی ضلع سے ضلع پنچایت رکن رہ چکی ہیں اور اپنی تیز تراری سے جانی جاتی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.