لکھنئو: ریاست کے سکریٹری امر پال موریہ نے بتایا کہ آزادی کے 75ویں سال امرت مہوتسو کے تحت گھر گھر پر ترنگا لہرانے کے لئے پارٹی کے ریاست سے لے کر بوتھ سطح کے ذمہ داران و کارکنان مصروف عمل ہیں۔ پارٹی 9 و 10اگست کو ریاست کے سبھی ڈویژنوں میں ترنگا یاترا نکالے گی جس میں عوامی نمائندوں، پارٹی کے ذمہ داران و کارکنوں کو شامل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہر گھر ترنگا پروگرام کی مہم میں ریاست میں بی جےپی کارکن 11اگست کو اپنے ہیروز کے مجسمے پر صفائی مہم چلا کر اس پر گلپوشی کریں گے۔ پارٹی11و 12اگست کو گاؤں، گلی ، شہر، محلوں، چوپالوں میں 'پربھات پھیری'نکال کر عوامی بیداری کا کام کرے گی۔ جبکہ پارٹی13،14اور 15اگست کو ہر گھر ترنگا پرچم لہرا کر آزادی کے امرت مہوتسو کوتاریخی بنانے کے لئے ہر گھر پر دستک دے گی۔
یواین آئی
یہ بھی پڑھیں: Har Ghar Tiranga Campaign 2022:ہر گھر ترنگا مہم کے پیش نظر مدرسہ منتظمین کے ساتھ ضلع اقلیتی افسر کی میٹنگ