لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو کہا کہ کارکنان متحد ہوکر بی جے پی کی ناانصافی کا ہر سطح پر مقابلہ کریں۔ بی جے پی کی کوئی بھی طاقت سال 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں عوام کا سامنا نہیں کرسکتی ہے۔ پارٹی ہیڈکوارٹر لکھنؤ میں جمع ہوئے نومنتخب بلدیاتی انتخابات کے چئیرمین، کاونسلر، وکیلوں اور معروف لیڈروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی اقتدار کے غلط استعمال اور بے ایمانی سے انتخابی نتائج اپنے حق میں کرنے کی کوشش کرنے کی سازش کرسکتی ہے لیکن سماج وادیوں کی طاقت ہر طرح سے بی جے پی سے زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'کارکنان اور لیڈران اپنی طابق پہچانیں۔ وہ متحد ہوکر بی جے پی کا ہر سطح پر مقابلہ کریں۔ بی جے پی زوال پذیر ہے۔ بی جے پی سماج میں بکھراؤ پیدا کر چھل۔بل اور سازش کے ذریعہ جمہوریت پر زبردستی قبضہ کررہی ہے۔ یادو نے کہا کہ عوام بی جے پی کے نا انصافی، ظلم و زیادتی کے خلاف متحد ہوجائیں گے تو ان کے سامنے سال 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کہیں بھی نہیں ٹھہر سکتی۔ بی جے پی نے عوام سے جھوٹے وعدے کئے۔ مہنگائی، بے روزگاری، بدعنوانی شباب پر ہے۔ چاروں طرف لاقانونیت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Akhilesh Slams BJP لوگ بی جے پی سے پریشان ہیں، نفرت پھیلانے والوں پر پابندی لگائی جائے،اکھلیش
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں، معاشی پالسیوں سے معشیت کا حال برا ہے۔ کسانوں کی آمدنی دوگنی نہیں ہوئی ہے۔ کسانوں کو فصلوں کے اخراجات کی قیمت بھی نہیں مل پارہی ہے۔ نوجوانوں کا مستقبل تاریکی میں ہے۔ بی جے پی سرمایہ کاروں کی بہی خواہ اور غریب مخالف ہے۔ سال 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں عوام بی جے پی کو اس کے تکبر، بدعنوانی اور جھوٹے وعدوں کا جواب دیں گے۔
یو این آئی