یہ ریلی بی جے پی کے سینئر رہنما بابو رام نشاد کی قیادت میں نکالی گئی ۔
اس ریلی میں بڑی تعداد میں بی جے پی کارکنان بائک پر سوار ہوکر شہر کے مختلف شاہراہوں سے نعرے لگاتے ہوئے گزرے۔
واضح رہے کہ ابھینندن کی بھارت پر واپسی پر پورے ملک میں خوشی اور جشن کا ماحول ہے۔
اطلاعات کے مطابق بی جے پی کارکنان ابھینندن کی جے جے کار کے ساتھ اپنی پارٹی کا اشہتار کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔
اس موقع پر بابو رام نشاد نے پریس کانفرنس کے دوارن کہا کہ گذشتہ 70 برسوں میں پہلی مرتبہ پاکستان بھارت نے نرغے میں آیا ہے، اب اس کے لیے بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان بار بار مفاہمت کی باتیں کرتے ہیں مگر وہاں کی فوج اور عسکریت پسند اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہے ہیں۔