ETV Bharat / state

بی جے پی کے ریاستی صدر کی ممتا پر نکتہ چینی - Dilip Ghosh

بی جے پی کے ریاستی صدر نے بنگال کی وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی پر شدیدی نکتہ چینی کی ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر کی ممتا پر نکتہ چینی

author img

By

Published : Dec 30, 2020, 11:17 AM IST

ریاست مغربی بنگال میں بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ 'ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کا دماغ خراب ہو چکا ہے اسی وجہ سے عجیب و غریب بیان بازی کر رہیں ہیں'۔

مغربی بنگال میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ عروج پر پہنچ چکی ہے۔

دل بدل کے کھیل کے ساتھ ساتھ دونوں پارٹیز کے رہنماؤں کے درمیان سخت ترین بیان بازی کا مقابلہ جاری ہے۔

بنگال کی وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی پر شدیدی نکتہ چینی

بیان بازی کے مقابلے میں کوئی کسی کے لیے ایک انچ زمین چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ اس مقابلے میں تمام حدود پار ہوچکی ہے۔

اسی ضمن میں بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ 'ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی کا دماغ خراب ہو گیا ہے اسی وجہ سے وہ الٹی سیدھی بیان بازی کر رہی ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ بولپور روڈ شو کے دوران وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے جو کچھ بھی کہا اس کا کیا مطلب ہے۔ بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رہنماؤں کو بنگال میں داخل ہونے سے روک جائے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر کی ممتا پر نکتہ چینی
بی جے پی کے ریاستی صدر کی ممتا پر نکتہ چینی

ا‌نہوں نے کہا کہ 'وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ بیرونی ریاستوں سے آنے والے سیاسی رہنماؤں کے خلاف تھانے میں شکایت درج کروائیں'۔

انہوں نے کاہ کہ 'سوال ہے کیوں؟ کیا اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ انتخابات سے پہلے ہی ہار مان چکی ہیں اور بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رہنماؤں کے سامنے خودسپردگی کرچکی ہیں'۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ 'ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی چند مہینوں کی مہمان ہیں۔ اسمبلی انتخابات کے بعد وہ خود بیرونی ہوجائیں گی'۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بولپور میں ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے عوام سے کہا تھا کہ بیرونی ریاستوں کے لوگوں کو محلے میں دکھتے ہی تھانے میں شکایت درج کروائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.