ETV Bharat / state

UP Assembly Election 2022: بی جے پی اپنے پرانے انتخابی منشور کا جائزہ لے، اکھلیش یادو کا طنز

بی جے پی کے انتخابی منشورپر تبصرہ کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ پہلے اُنہیں اپنے پرانے منشورپر ”دو منٹ کا خراج“ یعنی دو منٹ کا مون رکھنا چاہئے۔ وہ تمام دھوکہ دینے والے وعدے اور دعوے تھے۔ ہم منصوبے اور اسکیمز لے کر آئے ہیں۔ سماجوادی پارٹی کی حکومت میں جو پولیس کا ”ڈائل ہنڈریڈ“ کا انتظام کیا گیا تھا، اُسے بی جے پی حکومت نے 112 کرکے برباد کر دیا۔ Akhilesh Yadav Targets BJP

author img

By

Published : Feb 11, 2022, 1:17 PM IST

اکھلیش یادو
اکھلیش یادو

ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کی پولنگ نےیوپی انتخابات کی تصویر صاف کر دی ہے۔ بی جے پی کا مکمل صفایا ہو چکا ہے۔ یہ تو 10 فروری کو ہی معلوم ہوا ہے کہ 10 مارچ کو کیا نتائج آنے والے ہیں۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت نے ریاست کو ذلیل و خوار کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ اب ان کی ریلی اور حکمت عملی ناکام ہوچکی ہیں۔Akhilesh Yadav Hits out at BJP

اکھلیش یادو

بی جے پی کے انتخابی منشور پر تبصرہ کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ پہلے اُنہیں اپنے پرانے منشور پر ”دو منٹ کا خراج“ یعنی دو منٹ کا مون رکھنا چاہئے۔ وہ تمام دھوکہ دینے والے وعدے اور دعوے تھے۔ اور ہم منصوبے اور اسکیمز لے کر آئے ہیں۔ سماجوادی پارٹی کی حکومت میں جو پولیس کا ”ڈائل ہنڈریڈ“ کا انتظام کیا گیا تھا، اُسے بی جے پی حکومت نے 112 کرکے برباد کر دیا۔

سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ حکومت آنے کے بعد ہم مزید گاڑیاں خریدیں گے اور اس کا رسپانس ٹائم بھی طے کریں گے۔ صحت سے متعلق بجٹ میں اضافہ کیا جائےگا۔ اور 300 یونٹ مفت بجلی بھی مہیا کرائی جائےگی۔ بائیک چلانے والوں کو ایک لیٹر پٹرول مفت ملے گا۔ ہم صرف آئی ٹی سیکٹر میں 22 لاکھ لوگوں کو ملازمت دیں گے۔ اُنہوں نے اتحاد کو 400 سیٹیں ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ بی جے پی رہنما پروپیگنڈہ پھیلانے میں سب سے آگے ہیں۔ اس پارٹی میں جھوٹ بولنے کا مقابلہ ہے۔ چھوٹا لیڈر چھوٹا جھوٹ بولتا ہے اور بڑا لیڈر بڑا جھوٹ بولتا ہے۔ اُن کی پارٹی میں عہدے کے حساب سے چھوٹ بولنے کا پیمانہ طے کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:مظفرنگر: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت پر نشانہ

نظم ونسق کے سوال پر اکھلیش یادو نے کہا کہ سب سے پہلے یہ بتانا چاہتے ہیں کہ اُن کی حکومت میں لاء اینڈ آرڈر بہتر تھا۔ بی جے پی جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ قانون توڑنا چاہتے ہیں وہ ہماری پارٹی کو ووٹ نہ دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.