ETV Bharat / state

'بی جے پی، سماجوادی پارٹی سے گھبرائی ہوئی ہے' - uttar pradesh assembly election 2017

اترپردیش کے ضلع بدایوں میں سماجوادی پارٹی نے اسمبلی انتخابات 2022 کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پارٹی کے ضلعی صدر پریم پال سنگھ کا کہنا ہے کہ بی جے پی اب سماج وادی پارٹی سے گھبرائی ہوئی ہے۔

Samajwadi
Samajwadi
author img

By

Published : Jun 28, 2021, 5:01 PM IST

ضلع بدایوں میں پنچایتی انتخابات میں صدر کے انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان سماجوادی پارٹی و دیگر پارٹیوں نے بھی مشن 2022 کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

سماجوادی پارٹی، بدایوں کے ضلعی صدر سے گفتگو، ویڈیو

اس دوران پارٹی کے ضلعی صدر پریم پال سنگھ یادو نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران کہا کہ 'پچھلی مرتبہ یعنی 2017 اسمبلی انتخابات میں جو کچھ بھی ہوا وہ الگ مسئلہ ہے لیکن اس بار ان کا ہدف 351 سے زیادہ سیٹیں جیتنا ہے۔'

پریم پال سنگھ نے کہا کہ 'بڑی تعداد میں لوگ سماج وادی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے سے بی جے پی ہم سے گھبرا ہوئی ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'ملک کے حالات خصوصاً اتر پردیش میں اس قدر خراب ہیں کہ آکسیجن نہ مل پانے اور صحت سے متعلق خراب انتظامات کے وجہ سے عوام اپنی جان گنوا رہی ہے۔

پریم پال نے مزید کہا کہ 'بی جے پی کام ہی نہیں کر رہی ہیں اور جب ہم نے ضلع بدایوں میں آکسیجن پلانٹ لگانے کی پیشکش کی تو بی جے پی نے ہمارا ساتھ نہیں دیا کیوں کہ اس سے ان کی حکومت کی بدنامی ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں: Mayawati Press Conference: بی ایس پی یوپی ضلع پنچایت کا صدر انتخاب نہیں لڑے گی

سماجوادی پارٹی نے ضلع بدایوں میں 'ضلع پنچایت صدر' کی سیٹ کے لیے اپنے امیدوار کے طور پر پر سنیتا شاکیہ کو امیدوار بناتے ہوئے 26 تاریخ کو ان کا پرچہ نامزدگی داخل کرایا ہے جبکہ بی جے پی نے ارشاد یادو کو امیدوار بنایا ہے۔ ضلع میں 51 ووٹ ہیں۔ ووٹنگ اور نتیجوں کا اعلان 3 جولائی کو کیا جائے گا۔

ضلع بدایوں میں 6 اسمبلی سیٹیں ہیں اور 2017 اسمبلی انتخابات پانچ پر بی جے پی اور ایک پر سماجوادی کا امیدوار کامیاب ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.