ETV Bharat / state

ڈی ایم اور نوڈل افسر کے خلاف بی جے پی نے ہی محاذ کھول دیا - اردو نیوز نوئیڈا

اترپردیس کے گوتم بدھ نگر نوئیڈا میں حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ سسٹم فیل ہوتا نظر آرہا ہے۔ آکسیجن کی کمی ہے۔ دوائیں غائب ہیں۔ بیڈ نہیں ہے۔ ہسپتالوں میں کوئی کچھ بتانے کے قابل نہیں ہے۔ کوئی بھی جواب دہی کے لئے تیار نہیں ہے۔ ایسے میں ڈی ایم اور نوڈل آفیسر بھی کہیں نظر نہیں آرہے ہیں۔

BJP leader
شیوانس شریواستو
author img

By

Published : Apr 25, 2021, 10:30 AM IST

ان کے طریقہ کار سے عام آدمی تو پریشان ہیں خود بی جے پی کے مقامی رہنما بھی ناراض ہیں۔ بھارتی جنتا پارٹی یوتھ مورچہ کے قومی خازن پرتاپ ناگر نے ٹوئٹ کے ذریعے اپنی ناراضگی ظاہر کی تھی۔جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے ضلع کے دو اعلیٰ افسر ڈی ایم سہاس ایل وائی اور نوڈل آفیسر نریندر بھوشن غائب ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

وہیں اب بی جے پی کے فارن افیئرز کے کو کنوینر شیوانس شریواستو نے بھی ان کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے بڑھنے اور اس بد ترین صورتحال کے لئے ڈی ایم سہاس ایل وائی اور نوڈلز آفیسر نریندر بھوشن ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی طرح کی سہولت نوئیڈا کے عوام کو میسر نہیں ہے۔ ان کی کوئی بھی کارکردگی زمینی سطح پر دکھائی نہیں دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

آکسیجن کی بیرون ممالک سے درآمد پر مرکزی حکومت کا فیصلہ

حالات قابو سے باہر ہیں اور یہ دونوں غائب ہیں۔ سب ہوا ہوائی ہے۔ مزید انہوں نے وزیر اعلیٰ یوگی سے اپیل کی ہے کہ ان دونوں افسران کو فوری ہٹایا جائے اور کسی باصلاحیت آفیسر کو مامور کیا جائے تاکہ حالات کو قابو میں کیا جا سکے اور لوگوں کو راحت مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.