ETV Bharat / state

Akhilesh Yadav Criticize BJP: آئین اور جمہورت کو بچانے کے لیے بی جے پی کو ہٹانا ہوگا: اکھلیش یادو - اتر پردیش اسمبلی الیکشن

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو Samajwadi Party President Akhilesh Yadav نے کہا کہ آئین اور جمہوریت کو بچانے کے لیے اترپردیش کے اقتدار سے بی جے پی کو ہٹانا ہوگا یہ عام الیکشن نہیں ہے بلکہ اس الیکشن سے ریاست کی قسمت کا فیصلہ ہوگا اور ملک کو نئی سمت ملے گی۔

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو
سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو
author img

By

Published : Feb 28, 2022, 8:21 PM IST

اکھلیش یادو نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے لیے امڈ رہے عوامی سیلاب کو دیکھ کر کچھ لوگوں کے حواس باختہ ہیں۔ جو گرمی نکالنے کی بات کرتے تھے 10 مارچ کو عوام ان کی بھاپ نکال دیں گے۔ Akhilesh Yadav Criticize BJP

انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی حکومت سے عوام عاجز آچکے ہیں۔ سال 2022 اسمبلی انتخابات عام انتخابات نہیں ہیں بلکہ یہ اترپردیش کی قسمت اور ملک کو نئی سمت دینے والے ہیں۔

اکھلیش نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں اور کارکنان کے الیکشن کے پہلے مرحلے سے ہی اپنی ہار قبول کر کے اپنی گاڑی سے جھنڈے اتار لئے اور گھر پر بیٹھ گئے۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'بابا جی کے چہرے پر 12 بج گئے ہیں۔ جب بابا جی اسمارٹ فون نہیں چلانا جانتے تھے تو لوگوں میں تقسیم کردیا۔ ان کی ایک تصویر خوب وائرل ہورہی ہے۔ عوام مغرب کی جانب دیکھ رہے ہیں اور بابا جی مشرق کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ ایس پی حکومت بننے کے بعد نوجوانوں کے لئے تقرریاں نکالی جائیں گی۔ شکشا متروں کو اعزاز دیا جائے گا اور بی ایڈ اور ٹی ای ٹی والوں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ بی جے پی حکومت نے تین سال سے کوئی تقرری نہیں نکالی ہے ا س لئے نوجوان بے روزگار ہوگیا۔ اگر نوجوانوں کے لیے سوچا ہوتا تو آج نوجوانوں کو نوکری مل گئی ہوتی سبھی کے ترقی کے لئے صرف سماج وادی پارٹی ہی سوچ سکتی ہے۔

اکھلیش نے وزیر داخلہ امت شاہ کا نام لئے بغیر ان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ کے لئے عوام کو لوٹ پوٹ کرارہے ہیں۔ 12 ویں کے بعد انٹر میں داخلہ لینے پر لیپ ٹاپ دیں گے۔ غنیمت ہے کہ انہوں نے یہ نہیں کہا کہ انٹر کے بعد 10 ویں میں پڑھائی کرنے پر لیپ ٹاپ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پورا صوبہ مہنگائی سے پریشان ہے جھوٹا وعدہ کر کے اقتدار میں آگئے کسانوں کی آمدنی دگنی نہ کر پائے یہ کسانوں کی بھلائی کیا کریں گے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کہتی ہے کہ ہماری پارٹی سب سے بڑی پارٹی ہے لیکن ہم لوگ کہتے ہیں کہ سب سے بڑی جھوٹی پارٹی ہے۔ غریبوں کو جھوٹا خواب دکھا رہے تھے کہ ہوائی چپل پہننے والا غریب شخص جہاز میں بیٹھے گا لیکن اس سے پہلے یہ جہاز کو فروخت کردئیے، ائیر پورٹ، بندرگاہ پانی کے جہاز اور ریلوے کی قیمتی زمینوں کو فروخت کردیا ۔نہ رہے گا بانس نہ بجے گا بانسری۔نہ کچھ رہے گا نہ نوکری ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.