ETV Bharat / state

بی جے پی رکن پارلیمان نے نہرو کی اہلیت پر سوال اٹھائے - بارہ بنکی اردو نیوز

بارہ بنکی میں بی جے پی رکن پارلیمان نے ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی اہلیت پر سوال کھڑے کیے ہیں۔

بی جے پی رکن پارلیمان نے نہرو کی اہلیت پر سوال اٹھائے

author img

By

Published : Dec 15, 2020, 4:24 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر بارہ بنکی سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی اہلیت پر سوال کھڑے پاک مقبوزہ کشمیر کے لیے بھی پنڈت جواہر لال نہرو کو ذمہ دار قرار دیا۔

بی جے پی رکن پارلیمان نے نہرو کی اہلیت پر سوال اٹھائے

واضح رہے کہ اوپیندر راوت سردار ولبھ بھائی پٹیل کی برسی پر منعقد ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔

بارہ بنکی کے پٹیل تراہا پر سدبھاونا یاترا کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے کہا کہ ملک کی آزادی کے بعد تین ریاستیں ایسی تھیں جو ملک میں شامل نہیں تھیں، ان میں سے حیدرآباد اور جوناگڑھ جبکہ تیسری ریاست جموں وکشمیر تھی۔

ریاست کو ملک میں شامل کرانے کی ذمہ داری سردار ولبھ بھائی پٹیل کو دی گئی تھی جبکہ جموں و کشمیر کو ملک میں شامل کرنے کی ذمہ داری پنڈت جواہر لال نہرو کی ملی۔

انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل نے حیدرآباد ریاست میں فوج لے جاکرکے نظام سے کہا تھا کہ اب آپ نظام نہیں بلکہ ملک کے عام شہری ہیں آپ یاتو تم ملک میں شامل ہوجائیں ورنی ہم سختی کرنا جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل کی سختی سے جوناگڑھ اور حیدرآباد آسانی سے ملک میں شامل ہو گئے لیکن کشمیر کی ذمہ داری پنڈت نہرو کے پاس تھی اور وہ مذاکرات ہی کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ جب کشمیر پر پاکستان نے حملہ کیا تو اس وقت کے راجا ہری سنگھ نے بھارت سے مدد مانگی۔

جب پاکستان نے کشمیر کے 40 فیصدی حصہ پر قبضہ کرلیا، اس کے بعد پنڈت نہرو نے سیز فائیر کا اعلان کردیا جس کی وجہ سے کشمیر کے 40 فیصدی حصے پر پاکستان کا قبضہ ہوگیا اس کے باوجود بھی وہ کشمیر کو مکمل طور سے ملک کا حصہ نہیں بنا پائے۔

اوپیندر راوت نے کہا کہ پنڈت نہرو کی وجہ سے کشمیر میں ملک کا پرچم نہیں پھہرایا جاسکا، وہاں ملک کا عام شہری زمین نہیں خرید سکتا تھا لیکن وزیراعظم نریندر مودی نے کشمیر سے دفعہ370 ہٹاکر اس کا خصوصی درجہ ختم کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.