ETV Bharat / state

BJP MP Fake Letter in AMU بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے فرضی لیٹر سے اے ایم یو میں داخلہ لینے کی کوشش - بی جے پی لیڈر کے فرضی لیٹر سے اے ایم یو میں داخلہ

ضلع علیگڑھ کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ستیش گوتم کا فرضی لیٹر ہیڈ بنا کر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخلہ لینے کی کوشش کرنے والے سعد وارث کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ملزم طالب علم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے فرضی لیٹر سے اے ایم یو میں داخلہ لینے کی کوشش

author img

By

Published : Jul 10, 2023, 4:27 PM IST

بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے فرضی لیٹر سے اے ایم یو میں داخلہ لینے کی کوشش

علیگڑھ: بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے فرضی لیٹر سے اے ایم یو میں داخلہ لینے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔ خبر کے مطابق ضلع علی گڑھ میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ستیش گوتم کا فرضی لیٹر ہیڈ بنا کر سعد وارث نے اے ایم یو میں داخلہ لینے کی کوشش کی ہے۔ جیسے ہی یہ لیٹر ہیڈ اے ایم یو کی جانب سے جانچ کے لیے رکن پارلیمنٹ کو بھیجا گیا تو پتہ چلا کہ یہ فرضی لیٹر ہیڈ ہے۔ دوسری طرف اے ایم یو کی جانچ میں پتہ چلا کہ طالب علم نے فرضی خط بناکر داخلہ لینے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

18960776

یہ بھی پڑھیں:

یہ خط اے ایم یو کے وائس چانسلر کو لکھا گیا تھا۔ رکن پارلیمنٹ نے ایس ایس پی کو خط لکھا، جس کی بنیاد پر سول لائن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ خط پر 28 اکتوبر 2023 کی تاریخ ہے جو داخلے کی سفارش کے لیے وائس چانسلر کے نام لکھا گیا تھا جس کے ساتھ خط نمبر 496 وائس چانسلر AMU/2022-23 بھی تھا۔ جس پر رکن پارلیمنٹ کے دستخط بھی موجود ہیں۔ اس خط میں لکھا گیا ہے کہ محمد سعد وارث جن کی درخواست نمبر 90606507، رول نمبر 22405509 ہے، کمرشل ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں داخلہ چاہتے ہیں۔ آپ سے خصوصی درخواست ہے کہ سعد وارث کو قواعد کے مطابق داخلہ دلوانے کی کوشش کریں۔
بتایا گیا ہے کہ اس خط پر لکھی تاریخ دیکھ کر وائس چانسلر خود بھی حیران ہو گئے جس سے ان کو اس کے فرضی ہونے کا شک ہوا۔ جب رکن پارلیمنٹ کو خط کی کاپی بھیجی گئی تو وہ بھی حیران رہ گئے۔ رکن پارلیمنٹ کی جانب سے ایس ایس پی کو خط لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ خط کو اسکین کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کو لکھے گئے اس خط کی بنیاد پر سعد وارث کو سول لائن میں ملزم بنایا گیا ہے، اس کے خلاف متعلقہ دفعات میں مقدمہ درج کر کے ملزم طالب علم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ سرکل آفیسر اشوک کمار نے بتایا کہ تھانہ سول لائن میں طالب علم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ کی جانب سے شکایت کے بعد فرضی لیٹر ہیڈ بنانے والے کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.