اناؤ: ریاست اترپردیش کے ضلع اناؤ کے پوروا اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی انل سنگھ کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ اناؤ کے وکاس بھون آڈیٹوریم میں تمام عہدیداروں کو ڈانتے نظر آرہے ہیں۔ انل سنگھ نے کہا کہ تمام افسران میرے آتے ہی کھڑے ہو جائیں۔ BJP MLA Anil Singh from Purva Assembly Unnao
انل سنگھ اس سے قبل اناؤ میں واقع پوروا ودھان سبھا میں بی ایس پی سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ اب انل سنگھ اسی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر دوبارہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ انل سنگھ اپنے بیانات کو لے کر اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ ان کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔ اس میں وہ افسران کو ڈانٹتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ جب انل سنگھ آڈیٹوریم میں آئیں تو تمام افسران کھڑے ہو جائیں، یہ سن کر تمام افسران بھی کھڑے ہو گئے۔ ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ کچھ کارکن جے ہو جے ہو کے نعرے لگا رہے ہیں۔
بی جے پی ایم ایل اے انیل سنگھ اناؤ کے وکاس بھون میں عوامی نمائندوں، چیف ڈیولپمنٹ آفیسر دیویانشو پٹیل اور ضلع پنچایت صدر شکون سنگھ کے ساتھ میٹنگ کرنے جارہے تھے۔
مزید پڑھیں:پولیس افسران کو گولی مارنے کی دھمکی