ETV Bharat / state

BJP MLA Accuses UP Officials بی جے پی رکن اسمبلی کا اپنی ہی حکومت کے افسران پر سنگین الزام - بی جے پی کے رکن اسمبلی نند کشور گرجر

بی جے پی رکن اسمبلی نے اپنی ہی حکومت کے افسروں پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوپی کے کچھ افسران ڈاکو بن کر ریاست کو لوٹ رہے ہیں۔ BJP MLA Accuses UP Officials

بی جے پی رکن اسمبلی کا اپنے ہی حکومت کے افسران پر سنگین الزامات

author img

By

Published : Sep 17, 2022, 5:00 PM IST

لونی: اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے لونی سے بی جے پی کے رکن اسمبلی نند کشور گرجر نے بلرام نگر کالونی میں واقع اپنے دفتر میں ایک پریس کانفرنس انعقاد کیا۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے ریاست کے پرنسپل سکریٹری سمیت اپنے ہی سرکار کے افسران کے خلاف سنگین الزامات عائد کئے۔ رکن اسمبلی نے افسران پر الزام عائد کیا کہ ایس پی، بی ایس پی کے دور حکومت کے بعد اب بی جے پی کی حکومت پر قبضہ کرکے بیٹھے ہیں۔ کئی افسران پر لونی میں اربوں روپے کی زمین ہڑپنے کا الزام ہے۔ BJP MLA accused officials of UP Govt

انہوں نے کہا کہ پوری ریاست کو لوٹنے والے افسران پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ لیکن اگر غازی آباد کے لونی میں لینڈ مافیاؤں کے خلاف بلڈوزر نہیں چلا تو وہ خود ایکشن لینے کے اہل ہیں۔ انہوں نے افسران کے ہاتھوں اپنے قتل کا اندیشہ ظاہر کیا اور کہا کہ کئی بار انہیں بیرون ممالک سے دھمکیاں مل چکی ہیں، اس میں کہیں نہ کہیں یہ افسران ملوث ہیں۔ جس کی وجہ سے لینڈ مافیا بھی ان پر حملہ کرسکتے ہیں۔ BJP MLA accused officials of UP Govt

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ لونی کے رکن اسمبلی نے گزشتہ دنوں سرکاری اراضی پر قبضے کے حوالے سے شکایت کی تھی۔ جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ روپ نگر کالونی میں واقع ایک پارک کی زمین پر مکان بنا لیا گیا ہے۔ پریم نگر نہرو پارک کی زمین کے پاس سڑک پر ایک مکان بنایا گیا ہے۔ محکمہ جنگلات کی کروڑوں مالیت کی زمین فروخت کر دی گئی ہے۔ تاہم شکایت کے بعد بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.