ETV Bharat / state

Umesh Pal Murder Case بی جے پی نے اقلیتی مورچہ کے ضلع صدر راحل حسن کو پارٹی سے نکالا - اُمیش پال قتل کیس

امیش پال قتل کیس میں بی جے پی لیڈر کے بھائی کا نام بھی سامنے آیا ہے۔ پولیس بی جے پی لیڈر راحل حسن کے ذریعے شوٹر غلام تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وہیں بی جے پی نے راحل حسن کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔ BJP action on Rahil Hasan

بی جے پی نے اقلیتی مورچہ کے ضلع صدر راحل حسن کو پارٹی سے نکالا

author img

By

Published : Mar 4, 2023, 9:26 AM IST

پریاگ راج: پولیس کے مطابق امیش پال قتل کیس میں کیپ پہن کر پستول سے فائرنگ کرنے والا عتیق احمد کا شوٹر بی جے پی لیڈر کا بھائی ہے۔ جس کا نام غلام بتایا جا رہا ہے۔ غلام کے بھائی راحل حسن اقلیتی مورچہ کے ضلعی صدر ہیں۔ واقعے کے بعد سے پولیس نے غلام کی تلاش جاری رکھی ہے۔ لیکن ابھی تک اس کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے بی جے پی رہنما راحل حسن کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس بی جے پی لیڈر راحل حسن کے ذریعے شوٹر غلام تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وہیں واقعہ کے کئی دن بعد بی جے پی نے راحل حسن کو پارٹی سے باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔

بی جے پی ضلع صدر گنیش کیشروانی نے ایک مکتوب جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی اقلیتی کمیٹی میں باہمی افہام و تفہیم اور نظم و ضبط کے فقدان کی وجہ سے کمیٹی کو تحلیل کردیا گیا ہے۔ ضلعی صدر راحل حسن کے ساتھ ساتھ ان کی ضلع کی پوری ٹیم کو بھی تحلیل کرنے کا حکم جمعہ کو جاری کر دیا گیا۔ امیش پال قتل کیس میں ایک طرف سابق ایم پی عتیق احمد اور ان کے خاندان کا نام سامنے آیا ہے۔ تو دوسری جانب بی جے پی رہنما راحل حسن کے بھائی غلام کا چہرہ بھی گولی چلانے والے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے عتیق احمد کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ غلام کی تلاش میں چھاپے مارے۔ چھاپے کے دوران جب غلام نہیں ملا تو پولیس نے راحل حسن کو حراست میں لے لیا جو بی جے پی کے اقلیتی مورچہ کے ضلع صدر ہیں۔ پولیس راحیل حسن سے اس کے بھائی غلام کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

اس واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں شوٹر غلام کو ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کے ساتھ کھڑا دکھایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی کے سابق ایم ایل اے ادے بھان کاروریا کے ساتھ بھی غلام کی تصویر وائرل ہوئی۔ دوسری جانب غلام کے بھائی بی جے پی لیڈر راحل حسن کی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بی جے پی لیڈر کے بھائی کے ملوث ہونے کی اطلاع کے بعد پارٹی نے راحل کو پارٹی سے باہر کا راستہ دکھا دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.