نوئیڈا میں بی جے پی اقلیتی مورچہ بھی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی یے۔نوئیڈا کی مہانگر صدر ڈاکٹر زینت انصاری کی سربراہی میں غربا اور حاجت مندوں کو کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئی ۔وہیں خون کے عطیہ جیسے مہم کی بھی شروعات کی گئی۔
اس موقع پر مورچہ کے جنرل سکریٹری عمران احمد اور ہاشم ملک کے ساتھ دیگر کارکنوں نے خون کا عطیہ کیا۔ ڈاکٹر زینت کا کہنا ہے کہ اقلیتی مورچہ فلاحی کاموں میں ہمیشہ فعال رہا ہے۔ ماضی میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کرتا رہا ہے اور آگے بھی کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
علاوہ ازیں بی جے پی اقلیتی مورچہ کی صدر ڈاکٹر زینت نے اپنے ہاتھوں سے کھانا بنا کر نوئیڈا کے مختلف پسماندہ علاقوں اور جھگی جھوپڑیوں میں ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کیا، ساتھ میں سبھی لوگوں کو ماسک بھی بانٹے گئے۔
ڈاکٹر زینت کے مطابق اس طرح کے پروگرام تسلسل سے جاری ہیں اور ہم آگے بھی اسے جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔ساتھ میں دیگر عہدیداران نے بھی بھرپور تعاون کیا۔