ETV Bharat / state

بی جے پی وعدوں تک محدود - اقلیتی مورچہ

بی جے پی کے انتخابی منشور پر سماج وادی پارٹی کے اقلیتی مورچہ نے سخت تنقید کی۔

ایس پی اقلیتی مہا سبھا کے نائب صدر محمد اعظم خان،متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Apr 9, 2019, 8:29 AM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں ایس پی اقلیتی مہا سبھا کے نائب صدر محمد اعظم خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا یہ انتخابی منشور حقیقت سے دور ہے۔

ایس پی اقلیتی مہا سبھا کے نائب صدر محمد اعظم خان،متعلقہ ویڈیو

محمد اعظم خاں نے کہا کہ بی جے پی نے گزشتہ 5 برسوں سے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا اور اب ایک بار پھر سے عوام کے سامنے بڑے بڑے وعدے کر کے اقتدار پر دوبارہ آنا چاہتی ہے۔ ان کے یہ وعدے محض جملے بازی ہی ہیں۔

Intro:بی جے پی نے آج اپنا انتخابی منشور "سنکلپ پترا" پیش کر دیا ہے۔

اس میں عام انتخابات 2019 کے لیے بڑے بڑے وعدے آوام سے ایک بار پھر کیے گئے ہیں۔

Body:بی جے پی کے انتخابی منشور پر مختلف سیاسی جماعتوں نے رد عمل ظاہر کیا ہے۔ سپا پارٹی کے اتر پردیش اقلیت مہا سبھا کے صوبہ نائب صدر محمد اعظم خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا کا یہ انتخابی منشور محض وعدوں کا پٹارا ہے، حقیقت کچھ بھی نہیں۔

محمد اعظم خاں نے کہا کہ بی جے پی نے پچھلے پانچ سالوں سے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا اور اب ایک بار پھر سے عوام کے سامنے بڑے بڑے وعدے کر کے حکومت چاہتی ہے۔
ان کے یہ وعدے صرف جملے بازی ہی ہیں۔

جہاں تک کسانوں کو سالانہ چھ ہزار روپیہ دینے کی بات ہے تو ابھی تک انہوں نے ایسا کیوں نہیں کیا؟ اگر ہماری سر کار بنتی ہے تو ہم ہر غریب عورت کو چاہے وہ کسی بھی مذہب کی ہو، اسے ماہانہ تین ہزار روپیہ پینشن دیں گے۔

Conclusion:محمد اعظم خاں نے کہا کہ جہاں تک بابری مسجد تنازعہ کا مسئلہ ہے تو وہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

لہذا بی جے پی کو اس پر کوئی سیاست کرنے کا حق نہیں ہے۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.