متاثرہ نے یہ شکایت جنوبی ضلع کے پولیس کے پاس درج کروائی ہے۔
پولیس نے اس معاملہ کی ڈی ڈی (ڈیلی ڈائری) انٹری درج کرکے شکایت کو اترپردیش کے شاہ جہاں پور کو بھیج دیا گیا ہے۔ وہاں ایس آئی ٹی اس معاملے کی تشویش کریگی۔فی الحال دہلی پولیس نے اس معاملے میں صرف شکایت ملنے کی بات ظاہر کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایک لڑکی نے بی جے پی کے سنئیر لیڈر سوامی چنمیانند پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے۔جس کے بعد سپریم کورٹ میں اس کی سماعت ہوئی تھی۔عدالت نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایس ائی ٹی کی تشکیل کی گئی۔
سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ایس آئی ٹی جانچ کی رپورٹ کو داخل کریں۔اس کے لیے سپریم کورٹ نے متاثرہ لڑکی سے کہا تھا کہ وہ اپنی شکایت پولیس میں درج کروائے۔
متاثرہ کی وکیل نے انہوں ایس آئی ٹی کو شکایت دینے کی جگہ دہلی پولیس میں درج کرانے کا مشورہ دیا، تاکہ یہاں ریکارڈ بن جائے۔اس کے بعد لڑکی نے جنوبی ضلع کے پولیس کو شکایت دی۔
ایک اعلی افسر نے بتایا کہ اس معاملے میں سپریم کورٹ نے ایس آئی ٹی کی تشکیل کردی ہے۔ جو پورے معاملے کی تحقیقات کرے گی۔اس لیے انہوں نے اس معاملے میں صرف ڈی ڈی اینٹری درج کی ہے۔
یہ معاملہ کی شکایت شاہ جہاں پور میں قائم ایس آئی ٹی کو بھیج دی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کیونکہ پورا معاملہ اترپردیش کی پولیس کے پاس ہے اس لیے یہاں جانچ نہیں چل رہی ہے۔