ETV Bharat / state

سہارنپور: ریاستی وزیر نے حکومت کی حصولیابیاں شمار کرائیں - اتر پردیش کی یوگی حکومت

یوگی حکومت کو آج چار برس مکمل ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر ریاستی وزیر سوریہ پرتاپ شاہی نے کہا کہ حکومت نے گذشتہ چار برسوں میں عوام کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے سب سے پہلے یہاں سے 'غنڈہ راج' ختم کیا، اس کے بعد خواتین کے تحفظ کے لئے بہت سارے اقدامات اٹھائے۔

سہارنپور: ریاستی وزیر نے حکومت کی حصولیابی شمار کرائی

author img

By

Published : Mar 19, 2021, 9:39 PM IST

اتر پردیش کی یوگی حکومت کو آج چار برس مکمل ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر آج سہارنپور میں ریاستی وزیر سوریہ پرتاپ شاہی کی آمد پر بی جے پی کارکنان نے زبردست استقبال کیا۔

سہارنپور: ریاستی وزیر نے حکومت کی حصولیابی شمار کرائی

اس موقع پر سوریہ پرتاپ شاہی نے کہا کہ حکومت نے گذشتہ چار برسوں میں عوام کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے سب سے پہلے یہاں سے 'غنڈہ راج' ختم کیا، اس کے بعد خواتین کے تحفظ کے لئے بہت سارے اقدام اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ بیٹی بچاﺅ بیٹی پڑھاﺅ جیسا نعرہ بھی دیا۔ بی جے پی حکومت نے عوام کو رام مندر کا تحفہ دیا۔ چار سالہ دور اقتدار میں سب سے زیادہ بیت الخلاء کی تعمیر کرائی گئی۔ 10 کروڑ سے زائد لوگوں کو مختلف اسکیموں کے تحت فائدہ پہنچایا گیا۔ ساتھ ہی ریاست میں چار نئے ایکسپریس وے کی تعمیر کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وسیم رضوی کے خلاف ملک گیر پیمانے پر احتجاج کا سلسلہ جاری

انہوں نے مزید کہا کہ پردھان منتری آواس یوجنا میں اتر پردیش پہلے نمبر پر ہے، سوچھ بھارت مشن کے تحت بیت الخلاء کی تعمیر کرانے میں اتر پردیش نے ملک میں پہلا مقام حاصل کیا۔ ساتھ ہی اتر پردیش میں 64 ہزار سے زائد کووڈ لیب کا قیام کیا گیا۔ 10 سے 12 لاکھ اہلخانہ کو وزیر اعلیٰ اسکیم کے تحت استفادہ ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.