اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں اسمبلی انتخابات سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ یہاں کے قدآور رہنما سنگرام سنگھ ورما کا کنبہ جمعرات کو سماجوادی پارٹی میں شاملBJP leader Sangram Singh Verma joins SP ہوگیا۔
سنگرام سنگھ ورما کے سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے سے پارٹی کو کافی مضبوطی ملنے کی امید ہے، یہی وجہ ہے کہ جمعرات کی صبح سماجوادی پارٹی کے تمام اعلی لیڈران نے سنگرام سنگھ کے چھوٹے بھائی سریندر ورما کا استقبال کیا۔
سنگرام سنگھ ورما متعدد دفعہ بارہ بنکی صدر سیٹ سے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں وہ ریاست میں کئی دفعہ وزیر بھی رہے ہیں۔
سنگرام سنگھ ورما کا کرمی برادری میں کافی اثر مانا جاتا ہے، ان کے آنے سے سماجوادی پارٹی کو ضلع کے علاوہ بہرائیچ، سیتا پور، لکھیم پور اور گونڈہ ضلع میں مضبوطی حاصل ہوگی۔
سماجوادی پارٹی کی رکنیت حاصل Membership of Samajwadi Party to Sangram Singh Verma کرنے کے بعد سریندر ورما نے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہاں پچھڑوں کی عزت نہیں ہے۔
مزید پرھیں:
انہوں نے کہا کہ وہ کسی عہدے یا رتبے کی لالچ میں بی جے پی نہیں گئے تھے، نہ ہی اس کی وجہ سے وہ سماجوادی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔
سریندر ورما متعدد دفعہ ضلع پنچایت کے صدر بھی رہے ہیں۔ انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے کے بعد ضلع پنچایت میں بڑی تبدیلی ہوگی۔