اترپردیس کے ضلع سہارنپور میں بی جے رکن پارلیمنٹ پردیپ چودھری نے ترنمول کانگریس کی رہنما سجاتا منڈل کے خلاف ضلع مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم پیش کیا ہے، جس میں انہوں نے ترنمول کانگریس کی رہنما کے جانب سے ایس سی طبقات کے خلاف غیرذمہ دارانہ بیان دینے کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔
بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے مطابق ترنمول کانگریس کی رہنما سجاتا منڈل نے گزشتہ روز ایس سی طبقات کے لوگوں کو 'بیکار' کہ کر ارادتن بے عزت کیا تھا۔
اس کے بعد بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے ترنمول کانگریس کی رہنما کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی طبقہ کے لوگوں کو بیکار کہنا آئی پی سی کے قانون کے خلاف ہے اور بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے ذریعے بنائے گئے آئین کی توہین ہے۔
اس تعلق سے انہوں نے کہا کہ ہم نے ضلع مجسٹریٹ سے گزارش کی ہے کہ آئین کے نظریہ سے ایس سی طبقات کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیان دینے والے رہنماؤں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔