ETV Bharat / state

'اعلیٰ حضرت حج ہاؤس اعظم خان کے سبب بحران کا شکار ہوا' - محمد عرفان احمد

بی جے پی کے مسلم رہنماؤں نے کہا کہ اگر وہ اعلیٰ حضرت ہاؤس معاملے پر یوگی حکومت سے بات نہ کی ہوتی تو شاید یہ معاملہ اب بھی حل نہیں ہوا ہوتا۔

'اعلی حضرت حج ہاؤس اعظم خان کے سبب بحران کا شکار ہوا'
author img

By

Published : Jul 24, 2019, 5:51 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں واقع اعلی حضرت حج ہاؤس کو دوبارہ کھولنے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے بی جے پی کے سینئر رہنما اور حج کمیٹی آف انڈیا کے رکن محمد عرفان احمد نے کہا کہ اعلی حضرت حج ہاؤس کا معاملہ صرف ایک نادان وزیر کی وجہ سے خراب ہوا۔

'اعلی حضرت حج ہاؤس اعظم خان کے سبب بحران کا شکار ہوا'

انہوں نے کہا کہ آگر وہ وزیر نادان نہ ہوتے تو اعلیٰ حضرت حج ہاؤس کبھی بحران کا شکار نا ہوتا۔

انہوں نے سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان پر نکتہ چینی کرتے ہوئے انکو نادان قرار دیا۔

واضح ہو کہ اعلیٰ حضرت حج ہاؤس کا پروجیکٹ اعظم خان کی خصوصی توجہ کی وجہ سے مکمل ہوا تھا اور اسی وجہ سے حج ہاؤس تنازعات کےدائرے میں آ گیا تھا۔

بی جے پی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بی جے پی کے مسلم رہنما اس معاملہ پر یوگی حکومت سے بات نہ کرتے تو شاید ابھی تک یہ معاملہ حل نہ ہوتا۔

Intro:اعلی حضرت حج ہاؤس کا معاملہ

"ضدی وزیر" کی وجہ سے حج ہاؤس میں تالا لگا تھا : بی جے پی

نئی دہلی

اعلی حضرت حج ہاؤس کو دوبارہ سے کھولنے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے بی جے پی کے سینئر رہنما محمد عرفان احمد ایس پی رہنما محمد اعظم خان پر حملہ بولنے سے نہیں چوکے، ایس پی رہنما 2016 میں حج کے وزیر تھے۔

حج کمیٹی آف انڈیا کے ممبر عرفان احمد نے کہا کہ اعلی حضرت حج ہاؤس کا معاملہ صرف ایک ضدی وزیر کی وجہ سے خراب ہوا، آگر وہ وزیر نادانی نہیں کرتے تو ایسا بحران کبھی سامنے آتا ہی نہیں ۔

واضح ہو کہ اعلی حضرت حج ہاؤس کا پروجیکٹ اعظم خان کی خصوصی توجہ کے نتیجہ میں مکمل ہوا تھا، اور اسی توجہ کی وجہ سے حج ہاؤس تنازعات کے گھیرے میں پھنس گیا۔

اسی کا نتیجہ تھا کہ حج ہاؤس کی تعمیر کے دوران کئی تعمیراتی ترجیحات پورے نہیں کئے گئے جس پر سوالات کھڑے ہوئے تھے۔

بی جے پی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بی جے پی کے مسلم لیڈران اس معاملہ یوگی حکومت سے بات نہیں کرتے اور سیویج پلانٹ تیار نہیں ہوتا تو شاید ابھی تک یہ معاملہ حل نہیں ہوتا۔

Body:@

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.